Inquilab Logo

کان وے سنچری سے محروم ، چنئی سپرکنگز نے دہلی کو شرمناک شکست سے دوچار کردیا

Updated: May 10, 2022, 1:38 PM IST | Agency | Mumbai

چنئی نے دہلی کو ۹۱؍رن سے ہرادیا۔ کان وے ۸۷؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ ریتوراج نے ۴۱؍رن کا تعاون کیا۔ معین علی نے ۳؍وکٹ لئے

Devon Conway.Picture:INN
ڈیون کان وے ۔ تصویر: آئی این این

سلامی بلے باز ڈیون  کان وے (۸۷) اپنی سنچری  کے قریب  پہنچ کر چوک گئے لیکن ان کی شاندار اننگزاور ساتھی جوڑی دار ریتوراج گائیکواڑ (۴۱)کے ساتھ۱۱۰؍ رن کی اوپننگ ساجھیداری اور معین علی (۱۳؍ رن پر ۳؍ وکٹ)کی خطرناک گیند بازی کی مددسے چنئی سپرکنگز نے دہلی  کیپٹلس کو اتوار کو آئی پی ایل میچ میں۹۱؍ رن سے کراری شکست دے دی۔چنئی نے۲۰؍  اوو ر میں ۶؍  وکٹ پر۲۰۸؍  رن   کا مضبوط اسکور بنایا اور دہلی کو۱۷ء۴؍ اوور میں۱۱۷؍  رن پر روک دیا۔چنئی کی۱۱؍ میچوں میں یہ چوتھی  جیت ہے جبکہ دہلی کو۱۱؍ میچوں میں چھٹی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ چنئی نے اس طرح اس سیشن کے رن کے لحاظ سے سب سے بڑی کامیابی  حاصل کرلی۔
  ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چنئی کو اس کے اوپنرس نے شاندار سنچری شراکت فراہم کی۔ گائیکواڑ۳۳؍ گیندوں پر۴؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۴۱؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کون وے نے پھر شیوم دوبے کے ساتھ دوسرے وکٹ کیلئے۵۹؍ رن جوڑے۔ کون وے نے۴۹؍ گیندوں پر۷؍ چوکوں اور ۵؍ چھکوں کی مدد سے۸۷؍ رن بنائے اور وہ خلیل احمد کی گیند پر وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شیوم دوبے۱۹؍ گیندوں میں ۲؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے۳۱؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان مہندر سنگھ دھونی نے صرف ۸؍ گیندوں پر ایک چوکے اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۲۱؍ رن بنائے اور چنئی کو چوتھی بار۲۰۰؍رن سے آگے لے گئے۔ امباتی رائیڈو ۵؍ اور معین علی ۹؍ رن  بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چنئی کے رابن اتھپا کا کھاتہ بھی نہیں کھلا تھا۔ دہلی کیلئے اینریک نورٹجے نے۴۲؍ رن پر ۳؍ اور خلیل نے۲۸؍ رن پر ۲؍ وکٹ لئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK