• Mon, 07 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

تنقیدوں کے باوجود لبوشین آسٹریلیا کے دورۂ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

Updated: September 07, 2026, 3:59 PM IST | Sydney

تنقیدوں کا سامنا کر رہے نمبر تین کے بلے باز مارنس لبوشین نے جنوبی افریقہ کے آئندہ دورے کے لیے آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ اس دورے پر دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز کے بعد ۹؍ اکتوبر سے تین ریڈ بال میچ کھیلیں گی۔ ۲۰۱۸ء کے اس بدنامِ دورے کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا۔

Marnus Labuschagne.Photo:X
مارنس لبوشین۔ تصویر:ایکس

تنقیدوں کا سامنا کر رہے نمبر تین کے بلے باز مارنس لبوشین نے جنوبی افریقہ کے آئندہ دورے کے لیے آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ اس دورے پر دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز کے بعد ۹؍ اکتوبر سے تین    ریڈ بال  میچ کھیلیں گی۔ ۲۰۱۸ءکے اس بدنامِ دورے کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب آسٹریلیا جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔ اس دورے پر گیند سے چھاڑ چھاڑ کا تنازع ہوا تھا۔ اس دورے سے اب صرف پانچ کھلاڑی بچے ہیں: پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، اسٹیو اسمتھ اور میٹ رینشا - رینشا کو اس وقت ٹیم میں دیر سے شامل کیا گیا تھا جب وارنر، اسمتھ اور بین کرافٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان میں یوٹیوب اور سوشل میڈیا سے آمدنی میں تیز رفتاراضافہ

ڈارون میں بنگلہ دیش کے خلاف شکست کے بعد، امید تھی کہ آسٹریلیا ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کرے گا اور یہ چرچا تھی کہ لبوشین اپنی جگہ کھو سکتے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں ون ڈے ٹیم سے تو باہر کر دیا، لیکن ٹیسٹ ٹیم میں برقرار رکھا ہے، بھلے ہی بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں میں ان کی کارکردگی خراب رہی (اسکور: ایک، ۳۱؍ اور ۴؍رن)۔ لبوشین نے اپنی آخری ٹیسٹ سنچری تین سال پہلے مانچسٹر میں لگائی تھی-
کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں کرنے سے گریز کیا ہے، لیکن انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کوپر کونولی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ کونولی نے گزشتہ سال سری لنکا میں اس فارمیٹ میں آغاز کیا تھا، لیکن ان کے پاس ابھی صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کا تجربہ ہے۔ میتھیو کوہنیمین اور مائیکل نیسر کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کوہنیمین، ناتھن لائن کی آف اسپن کے ساتھ لیفٹ آرم اسپن کا متبادل فراہم کرتے ہیں، جبکہ نیسر آل راؤنڈر صلاحیتیں لاتے ہیں جو جنوبی افریقہ میں کام آ سکتی ہیں۔ نیسر پنڈلی کی چوٹ کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے، اب وہ واپسی کر رہے ہیں۔ ایشیز ۲۶۔۲۰۲۵ءمیں شاندار کارکردگی کے بعد، جس میں انہوں نے تین میچوں میں ۱۵؍ وکٹ حاصل کئے تھے ، نیسر اس دورے پر اپنی جائے پیدائش (جنوبی افریقہ) کے خلاف کھیلنے کی دوڑ میں ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:یش جوہرکے پروڈکشن ہائوس ’دھرما پروڈکشن‘ نے کئی شاندار فلمیں دی ہیں

آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کے اوپننگ پارٹنر کے طور پر رینشا کو بھی برقرار رکھا ہے۔ ڈارون میں بنگلہ دیش کے خلاف شکست  کے بعد رینشا کو جیک ویدرلڈ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ گزشتہ سیزن میں شیفیلڈ شیلڈ میں بہترین اوپنر رہنے اور ۱۰؍ اننگز میں تین سنچریاں بنانے کی وجہ سے انہیں میکے ٹیسٹ میں کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ میکے ٹیسٹ میں اپنی واحد اننگز میں رینشا آٹھ رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے، لیکن جنوبی افریقہ دورے کے لیے ان پر بھروسہ ظاہر کیا گیا ہے۔ تین ٹیسٹ میچوں میں سے پہلا میچ ۹؍اکتوبر سے کنگز میڈ، ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد ۱۸؍ اکتوبر سے گکیبرہا کے سینٹ جارج پارک میں میچ ہوگا اور سیریز کا اختتام ۲۷؍ اکتوبر سے کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز میں ہوگا۔جنوبی افریقہ دورے کے لیے آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم درج ذیل ہے: پیٹ کمنز (کپتان)، اسکاٹ بولینڈ، الیکس کیری، کوپر کونولی، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمین، مارنس لیبوشین، ناتھن لائن، مائیکل نیسر، میتھیو رینشا، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور بیو ویبسٹر۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK