Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگلینڈ سے شکست کے باوجود ہندوستان کی خواتین ٹیم کا سیریز پر قبضہ

Updated: July 14, 2025, 1:39 PM IST | Agency | Birmingham

شارلٹ ڈین (۳؍ وکٹ) اور سوفی ایکلسٹن (۲؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد سوفیا ڈنکلی (۴۶) اور ڈینیئل وہائٹ (۵۶) کی بہترین اننگز کی بدولت انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے پانچویں ٹی۔۲۰؍میچ میں ہندوستان کو ۵؍ وکٹوں سے شکست دےدی۔

Indian cricket team players can be seen happy with the trophy. Photo: INN
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ خوش دیکھی جاسکتی ہیں۔ تصویر: آئی این این

شارلٹ ڈین (۳؍ وکٹ) اور سوفی ایکلسٹن (۲؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کے بعد سوفیا ڈنکلی (۴۶) اور ڈینیئل وہائٹ (۵۶) کی بہترین اننگز کی بدولت انگلینڈ کی خاتون ٹیم نے پانچویں ٹی۔۲۰؍میچ میں ہندوستان کو ۵؍ وکٹوں سے شکست دےدی۔ اس شکست کے باوجود  ٹیم انڈیا نے سیریز۲۔۳؍  سے اپنے نام کر لی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ہندوستانی خاتون ٹیم نے انگلینڈ کی سرزمین پر ٹی۲۰؍سیریز جیتی ہے۔
 ۱۶۸؍ رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی جانب سے سوفیا ڈنکلی اور ڈینیئل وہائٹ کی اوپننگ جوڑی نے سنچری  شراکت داری قائم کر کے جیت کی بنیاد رکھی۔ گیارہویں اوور میں رادھا یادو نے ۳۰؍ گیندوں پر ۴۶؍رن بنانے والی ڈنکلی کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اگلے ہی اوور میں دیپتی شرما نے ۳۷؍گیندوں پر ۵۶؍رن بنانے والی وہائٹ کو آؤٹ کر کے ہندوستان کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ پھر ۱۶؍ویں اوور میں دیپتی نے مایا بوچیر (۱۶) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو تیسرا دھچکا دیا۔
 اروندھتی ریڈی نے آخری اوور میں کپتان ٹیمی بیومنٹ (۳۰) اور ایمی جونز (۱۰) کو آؤٹ کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ انگلینڈ کے بلے بازوں نے آخری ۲؍ گیندوں پر ۲؍ سنگل لے کر ۱۶۸؍ رنوں کا ہدف پورا کر کے ٹیم کو شاندار جیت دلا دی۔ میچ میں 
 میچ ۳؍اہم وکٹ لینے والی شارلٹ ڈین کو ’پلیئر آف دی میچ‘ قرار دیا گیا جبکہ سیریز میں ۱۰؍ وکٹ لینے والی شری چارنی کو ’’پلیئر آف دی سیریز‘‘ کا اعزاز دیا گیا۔ہندوستان کی جانب سے اروندھتی ریڈی اور دیپتی شرما نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے جبکہ رادھا یادو نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
 اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ ہندوستانی ٹیم نے شیفالی ورما (۷۵) اور رچا گھوش (۲۴) کی شاندار اننگز کی بدولت ۲۰؍اوور میں ۷؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۶۷؍رن بنائے۔ ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ابتدائی ۲؍ وکٹ ۱۹؍کے اسکور پر گر گئے۔ اس کے بعد کپتان ہرمن پریت کور نے شیفالی ورما کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا اور دونوں کے درمیان ۶۶؍رنوں کی شراکت ہوئی۔ دسویں اوور میں شارلٹ ڈین نے ہرمن پریت کور (۱۵) کو بولڈ کر کے اس شراکت داری  کا خاتمہ کیا۔ ہرلین دیول (۴) اور دیپتی شرما (۷) رن بنا کر آؤٹ ہو ئیں۔ شیفالی ورما نے ۴۱؍ گیندوں پر ۱۳؍چوکے اور ایک چھکا لگا کر ۷۴؍ رنوں کی شاندار اننگز کھیلی اور انہیں شارلٹ ڈین نے آؤٹ کیا۔ رچا گھوش نے ۱۶؍گیندوں پر ۲۴؍رن بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK