’’دُھرندھر ۲‘‘ کا ٹیزر آخرکار جاری کر دیا گیا ہے، جس کا عنوان ’’دُھرندھر: دی ریونج‘‘ ہے، لیکن یہ مداحوں کی توقعات کے مقابلے میں کہیں زیادہ مایوس کن ثابت ہوا ہے۔
EPAPER
Updated: February 03, 2026, 4:08 PM IST | Mumbai
’’دُھرندھر ۲‘‘ کا ٹیزر آخرکار جاری کر دیا گیا ہے، جس کا عنوان ’’دُھرندھر: دی ریونج‘‘ ہے، لیکن یہ مداحوں کی توقعات کے مقابلے میں کہیں زیادہ مایوس کن ثابت ہوا ہے۔
’’دُھرندھر ۲‘‘ کا ٹیزر آخرکار جاری کر دیا گیا ہے، جس کا عنوان ’’دُھرندھر: دی ریونج‘‘ ہے، لیکن یہ مداحوں کی توقعات کے مقابلے میں کہیں زیادہ مایوس کن ثابت ہوا ہے۔ دُھرندھر کا یہ ٹیزر وہیں سے شروع ہوتا ہے جہاں پہلا حصہ ختم ہوا تھا؛ حمزہ، رحمان ڈکیت کو قتل کرنے کے بعد آگے بڑھتا ہے اور پورے لیاری پر قبضہ کر لیتا ہے۔
ہم اس میں جسکیرت سنگھ رنگی کے طور پر اس کی ٹریننگ مونٹیج بھی دیکھتے ہیں، جو پہلے ہی دُھرندھر کے پوسٹ کریڈٹ سین میں دکھائی جا چکی تھی۔یہ ٹیزر دراصل مڈ کریڈٹ سین کا ہی ایک حصہ ہے، جو مزید تشدد، خونریزی، سیاست اور لیاری کے گینگسٹرز کے خلاف رنویر کے جاسوسی مشن کا وعدہ کرتا ہے۔
ٹیزر کے آخر میں ہم رنویر سنگھ کو رحمان ڈکیت کی کرسی پر بیٹھے، سگریٹ پیتے ہوئے دیکھتے ہیں، جہاں وہ کہتے ہیں: ’’یہ نیا ہندوستان ہے، یہ گھر میں گھسے گا بھی اور مارے گا بھی ۔‘‘ یہ مکالمہ پہلے فلم ’’اُڑی: دی سرجیکل اسٹرائیک‘‘ میں اجیت دووال نے کہا تھا۔ یہ بات دُھرندھر میں وکی کوشل کے ممکنہ کیمیو کی طرف بھی اشارہ ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سنیل دت جب انٹرویو لینے پہنچے تو نرگس نے کہا: میرے پاس دس منٹ ہیں
دُھرندھر : دی ریونج کے ٹیزر پر صارفین کا غصہ
زیادہ تر صارفین اس ٹیزر سے ناراض نظر آئے کیونکہ وہ کچھ نیا اور مختلف دیکھنے کی توقع کر رہے تھے۔ایک صارف نے تبصرہ کیاکہ ’’ اتنا انتظار کروانے کے بعد یہی ڈال دیا جو ہم پہلے ہی فلم میں دیکھ چکے تھے؟ یہ کس بات کا ٹیزر ہوا؟ آدتیہ دھر ڈبلیوٹی ایف یہ کیا ہے؟ اب ٹاکسک فینز ضرور ٹرول کریں گے۔‘‘ ایک اور صارف نے کہاکہ ’’اس ٹیزر کو ریلیز کرنے کا کیا مقصد تھا؟ ہم کچھ نیا دیکھنے کی امید کر رہے تھے۔ یہ سب تو پہلی فلم کے آخر میں دکھایا جا چکا تھا۔ ہائپ بنانے کے لیے کچھ نیا دکھانا چاہیے تھا۔ بالکل مایوس کن۔‘‘ ایک صارف کا ردعمل تھا کہ ’’کچھ تو نیا دکھاتے بھائی، پارٹ وَن کو کاپی پیسٹ کر کے بی جی ایم ڈال دیا۔ کچھ نیا کرو۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:انڈونیشیا: خواتین حج افسران کا تاریخ کا سب سے بڑا دستہ تعینات کرنے کی تیاری
دُھرندھر : دی ریونج کے بارے میں
دُھرندھر : دی ریو نج میں حمزہ (رنویر سنگھ) کو دکھایا جائے گا جو رحمان ڈکیت کو مارنے کے بعد لیاری پر مکمل قبضہ کر لیتا ہے اور ایک ایک کر کے تمام ہندوستان مخالف عناصر کا خاتمہ کرتا ہے۔ دُھرندھر پہلے ہی ہندی سنیما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن چکی ہے، جس نے ’’پشپا ۲: دی رول کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ فلم ۱۹؍مارچ کو ریلیز ہوگی اور یش کی آل انڈیا کم بیک فلم ٹوکسک سے ٹکرائے گی ۔