تجربہ کار بائیں ہاتھ کے اسپنر دھرمندر سنگھ جڈیجا نے سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن (ایس سی اے) سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) حاصل کر لیا ہے۔ توقع ہے کہ وہ آئندہ گھریلو کرکٹ سیزن میں چھتیس گڑھ کی نمائندگی کریں گے۔
EPAPER
Updated: August 06, 2026, 9:03 PM IST | Mumbai
تجربہ کار بائیں ہاتھ کے اسپنر دھرمندر سنگھ جڈیجا نے سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن (ایس سی اے) سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) حاصل کر لیا ہے۔ توقع ہے کہ وہ آئندہ گھریلو کرکٹ سیزن میں چھتیس گڑھ کی نمائندگی کریں گے۔
تجربہ کار بائیں ہاتھ کے اسپنر دھرمندر سنگھ جڈیجا نے سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن (ایس سی اے) سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) حاصل کر لیا ہے۔ توقع ہے کہ وہ آئندہ گھریلو کرکٹ سیزن میں چھتیس گڑھ کی نمائندگی کریں گے۔ ۳۶؍ سالہ جڈیجا ۱۰۰؍ فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں اور گزشتہ ۱۳؍ برس سے سوراشٹر کرکٹ کا اہم حصہ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نئے گھریلو سیزن سے قبل ایس سی اے، ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑی کے درمیان تفصیلی بات چیت ہوئی، جس کے بعد انہیں این او سی جاری کر دیا گیا۔ جڈیجا نے ۱۰۰؍ فرسٹ کلاس میچوں کے علاوہ۹۰؍ لسٹ اے اور ۷۳؍ ٹی ۲۰؍ میچ بھی کھیلے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’کِل‘‘ کے ہدایت کار نکھل ناگیش بھٹ کا ہالی ووڈ میں داخلہ
بتایا جاتا ہے کہ بات چیت کا بنیادی موضوع وائٹ بال کرکٹ میں ان کے کردار سے متعلق تھا۔ سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اور ٹیم انتظامیہ کی رائے تھی کہ انہیں ریڈ بال کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے، جبکہ جڈیجا وائٹ بال فارمیٹ میں بھی کھیلنا چاہتے تھے۔ جڈیجا ۲۰۔۲۰۱۹ءاور ۲۳۔۲۰۲۲ءمیں رنجی ٹرافی جیتنے والی سوراشٹر ٹیم کا بھی حصہ رہے۔
انہوں نے ۱۰۰؍ فرسٹ کلاس میچوں میں ۴۲۳؍ وکٹیں حاصل کئے ہیں۔ ۱۸۔۲۰۱۷ء کے سیزن کے بعد سے ہندوستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں کسی بھی بولر نے ان سے زیادہ وکٹیں نہیں لیں اور اس عرصے میں انہوں نے۲۹۳؍ وکٹ اپنے نام کیں۔ ایس سی اے کے ایک عہدیدار نے کہا’’ہم ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘ دوسری جانب، ودربھ کے للت یادو اور بڑودہ کے نناد رتھوا آئندہ گھریلو سیزن میں ادیشہ کی ٹیم سے کھیلیں گے۔
یہ بھی پڑھئے:تنوی، اشمیتا اور رکشتا کوارٹر فائنل میں، انمول کھرَب دوسرے راؤنڈ میں باہر
۲۹؍سالہ آف اسپننگ آل راؤنڈر للت یادو اور ۲۷؍ سالہ آل راؤنڈر نناد رتھوا نے بالترتیب ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اور بڑودہ کرکٹ ایسوسی ایشن سے این او سی حاصل کر لیا ہے۔ ادیشہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو نئے سیزن کے لیے پروفیشنل کرکٹر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ادھر، گزشتہ سیزن مہاراشٹر کی نمائندگی کرنے والے رجنیش گربانی اپنے آبائی ریاست ودربھ واپس آ گئے ہیں، جبکہ ششانک سنگھ نے چھتیس گڑھ چھوڑ کر پڈوچیری کی ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ان تمام ٹرانسفرز کی متعلقہ ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز نے باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔