Inquilab Logo

اسپورٹس فارآل کے ہاکی مقابلوں میں ڈان باسکو اسکول کا دبدبہ

Updated: November 27, 2023, 11:35 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

انڈر۔۱۲،انڈر۔۱۴؍ اور انڈر۔۱۶؍ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

Don Bosco`s under-14 hockey team won the gold medal. Photo: INN
گولڈ میڈل جیتنے والی ڈان باسکو کی انڈر۔۱۴؍ ہاکی ٹیم ۔ تصویر : آئی این این

اسپورٹس فار آل مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے اور اس بار ان کھیلوں کے ذریعہ مستقبل کے اولمپینس تیار کرنے کا ہدف طے کیا گیاہے۔ اسپورٹس فار آل مقابلوں میں ہاکی کے انڈر۔ ۱۴؍زمرے میں ممبئی کی ڈان باسکو اسکول نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ ڈان باسکو کی ٹیم نے چلڈرنس اکیڈمی (ملاڈ) کی ٹیم کو سات صفر گول کے فرق سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی انڈر۔ ۱۲؍ اور انڈر۔ ۱۶؍ کے فائنل میں بھی ڈان باسکو کی بوائز ٹیم کا قبضہ رہا۔ ڈان باسکو کے لڑکوں نے فائنل میں حریف ٹیم کے دفاع کو کمزور ثابت کردیا اورمسلسل گول کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل لیا۔
دوسری طرف ڈان باسکو کی انڈر۔۱۶؍ ٹیم نے بھی فائنل میں ڈاکٹر انٹونیو ڈی سلوا ہائی اسکول (دادر) کو ۰۔۱۳؍گول سے شکست دےدی۔ اس میچ میں دادر کے اسکول کے کھلاڑی حریف ٹیم کا کھیل دیکھتے ہی رہ گئے ۔ لڑکیوں کے مقابلوں میں نیوبامبے اسکول نے انڈر۔۱۴؍کے زمرے میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
خیال رہے کہ اسپورٹس فار آل (ایس ایف اے ) کو اسپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کی جانب سے منظوری مل چکی ہے اور امسال اس کا چھٹا ایڈیشن ممبئی میں منعقد کیا گیا ہے۔ پیر کو ان مقابلوں میں ہینڈ بال اور فٹبال کے انڈر ۱۴، انڈر ۱۶؍ اور انڈر۔ ۱۸؍ کے مقابلوں کا انعقاد ہوگا جوکہ ممبئی کے مختلف میدانوں کھیلے جائیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK