ابھیمنیو ایشورَن اور ویبھو سوریہ ونشی نے تیز شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کیلئے۱۰۰؍ رن جوڑے۔
EPAPER
Updated: September 07, 2026, 12:14 PM IST | Agency | Bengaluru
ابھیمنیو ایشورَن اور ویبھو سوریہ ونشی نے تیز شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کیلئے۱۰۰؍ رن جوڑے۔
کپتان ایشان کشن کی ناٹ آؤٹ۱۱۱؍رن کی سنچری اور شکھر موہن(۸۵)، ابھیمنیو ایشورَن(۷۲) اور کمار کشاگر (ناٹ آؤٹ۶۳) کی نصف سنچریوں کی بدولت ایسٹ زون نے دلیپ ٹرافی فائنل کے پہلے دن ساؤتھ زون کے خلاف۴؍ وکٹ پر۳۸۵؍ رن بناکر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔مشرقی زون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ابھیمنیو ایشورَن اور ویبھو سوریہ ونشی نے تیز شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کیلئے۱۰۰؍ رن جوڑے۔۱۵؍ویں اوور میں چاما ملند نے ویبھو کو۴۴؍ رن پر آؤٹ کرکے یہ شراکت توڑی۔ ویبھو نے۳۷؍ گیندوں میں۵؍چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
یہ بھی پڑھئے:ایک سال قبل امریکی ٹینس اسٹار کوکو گاف فلشنگ میڈوز میں شدید مشکلات سے دوچار تھیں
اس کے بعد شکھر موہن نے ایشورَن کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا لیکن۲۵؍ویں اوور میں ایشورَن۷۲؍ رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے ۸۶؍ گیندوں میں ۱۰؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔سدیپ کمار گھرامی۶؍رن بناکر تیسرے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے، جبکہ دن کی چوتھی وکٹ شکھر موہن کی صورت میں۵۳؍ویں اوور میں گری۔ انہیں چاما ملند نے بولڈ کیا۔ موہن نے ۱۲۰؍ گیندوں پر۹؍چوکے اور۳؍ سکسر کی مد د سے۸۵؍ رن بنائے۔اس کے بعد ایشان کشن اور کمار کشاگر نے جنوبی زون کے گیندبازوں پر دباؤ بڑھایا۔دن کا کھیل ختم ہونے تک ایشان کشن۱۳۵؍ گیندوںپر۱۴؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے۱۱۱؍رن بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔