Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایسٹ بنگال نے پہلا آئی ایس ایل خطاب جیتا

Updated: May 22, 2026, 9:07 PM IST | New delhi

آنسو بہہ نکلے، سرخ اور سنہرے رنگ کے اسکارف ہوا میں لہرائے اور دہائیوں کا درد ایک ناقابلِ فراموش رات میں کہیں کھو گیا، جب ایسٹ بنگال نے بالآخر ہندوستانی فٹ بال کے عروج پر اپنی جگہ واپس حاصل کر لی۔

Photo : X
تصویر: ایکس

یہ تاریخی جیت انہیں جمعرات کے روز کشور بھارتی کریڈانگن میں کھیلے گئے انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) ۲۶۔۲۰۲۵ء کے انتہائی سنسنی خیز فائنل میچ میں انٹر کاشی کو ۱۔۲؍گول سے ہرا کر حاصل ہوئی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ایسٹ بنگال کو سوا کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی۔جب فائنل کی سیٹی بجی تو پورا اسٹیڈیم جذبات کے سیلاب میں ڈوب گیا۔ کھلاڑی میدان پر گر پڑے، مداح یقین نہ آنے والی خوشی کے ساتھ ایک دوسرے کو گلے لگانے لگے اور کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں ایسٹ بنگال، ایسٹ بنگال کے نعرے گونجنے لگے۔ محمد راشد غیر متوقع ہیرو بن کر ابھرے، جنہوں نے ۷۲؍ ویں منٹ میں فیصلہ کن گول کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے : فارمولاوَن کے ڈرائیورس دولت سے مالامال

اس سے قبل، لیگ کے ٹاپ اسکورر یوسف نے دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی ایسٹ بنگال کو برابری پر لا دیا تھا؛ انہوں نے ۵۰؍ ویں منٹ میں گول کر کے انٹر کاشی کے الفریڈ پلاس کی جانب سے ۱۴؍ ویں منٹ میں کیے گئے گول کی تلافی کر دی تھی۔اس جیت کے ساتھ ہی ایسٹ بنگال نے۱۳؍ میچوں میں۲۶؍ پوائنٹس کے ساتھ آئی ایس ایل ٹیبل میں چوٹی کا مقام حاصل کر کے اپنے سیزن کا اختتام کیا۔ موہن بگان سپر جائنٹ نے بھی اسپورٹنگ کلب دہلی کے خلاف اپنا آخری میچ اسی ۱۔۲؍ گول کے اسکور سے جیتا اور پوائنٹس کے معاملے میں وہ ایسٹ بنگال کے برابر رہے، لیکن ایسٹ بنگال کے بہتر گول ڈفرنس (پانچ) نے بالآخر کلب کے نیشنل لیگ ٹائٹل کے طویل اور تکلیف دہ انتظار کو ختم کر دیا۔

 اس کے باوجود، رات کا آغاز تناؤ اور بے چینی کے ماحول میں ہوا تھا، جس نے مقامی حامیوں کو جکڑ رکھا تھا۔ اس بڑے موقع کا دباؤ ایسٹ بنگال پر صاف طور پر دکھائی دے رہا تھا جب انٹر کاشی نے شروعاتی منٹوں میں ہی گول کر کے شائقین کو حیران کر دیا۔ایسٹ بنگال نے ۱۳؍ میچوں میں ۲۶؍ پوائنٹس کے ساتھ لیگ ٹیبل میں چوٹی کا مقام حاصل کیا۔ موہن بگان کے بھی برابر پوائنٹس تھے، لیکن بہتر گول فرق کی بنیاد پر ایسٹ بنگال فاتح قرار پائی۔ ٹورنامنٹ میں یوسف  کو گولڈن بوٹ ، میگوئل فیگویرا کو گولڈن بال  اور رتیک تیواری کو گولڈن گلوو کا اعزاز ملا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK