Inquilab Logo Happiest Places to Work

برازیلیائی لیجنڈ کے نام پر مشہور مصر کے مصطفیٰ’زیکو‘ کا ورلڈ کپ خواب حقیقت میں بدل گیا

Updated: June 22, 2026, 7:57 PM IST | New York

مصر کے مڈفیلڈر مصطفیٰ ’زیکو‘ محمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل شمالی ساحل پر چھٹیاں گزارنے کی تیاری کر رہے تھے، تاہم اچانک قومی ٹیم میں طلب کیے جانے کے بعد ان کی زندگی کا رخ بدل گیا۔

Egypt Zico.Photo:X
مصر کے زیکو۔ تصویر:ایکس

  مصر کے مڈفیلڈر مصطفیٰ ’زیکو‘ محمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل شمالی ساحل پر چھٹیاں گزارنے کی تیاری کر رہے تھے، تاہم اچانک قومی ٹیم میں طلب کیے جانے کے بعد ان کی زندگی کا رخ بدل گیا۔پیر کو وینکوور میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے گروپ جی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مصر کی۱۔۳؍گول  سے تاریخی فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ٹیم میں شمولیت کی توقع نہیں کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:بلجیم کے خلاف ڈرا کے بعد ایران کا لاس اینجلس کے نام شکریہ کا پیغام


انہوں نے کہاکہ ’’میں قومی ٹیم سے کافی دور تھا اور بالکل بھی توقع نہیں تھی کہ مجھے موقع ملے گا۔ میں چھٹیوں کی تیاری کر رہا تھا کہ اچانک ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔مصطفیٰ ’زیکو‘ نہ صرف ایک گول اسکور کرنے میں کامیاب رہے بلکہ محمد صلاح کے دوسرے گول میں بھی اہم کردار ادا کیا، جب انہوں نے باکس کے اندر شاندار بیک ہیل پاس فراہم کیا۔
پری ٹورنامنٹ مرحلے میں بھی انہوں نے روس اور برازیل کے خلاف دوستانہ میچوں میں گول اسکور کر کے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا تھا۔ان کی شاندار کارکردگی کے باعث اب وہ مصر کے ابھرتے ہوئے اہم کھلاڑیوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔ کوچ حسام حسن نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اہم مواقع فراہم کیے، جنہیں انہوں نے بھرپور انداز میں استعمال کیا۔زیکو نے کہا’’کوچ حسام حسن نے پہلے دن سے ہم پر اعتماد کیا ہے، اور میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں ان کے اعتماد پر پورا اترا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’کاک ٹیل ۲‘‘ کا پہلے ہفتے ۷۶؍ کروڑ کا کاروبار


انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ مصر نے اہم فتح حاصل کی ہے، لیکن ٹیم ابھی مطمئن نہیں اور اگلے مرحلے میں مزید بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔ان کا کہنا تھا’’ہم نے ابھی کچھ بھی حاصل نہیں کیا۔ امید ہے کہ ہم اس ٹورنامنٹ میں مزید آگے جائیں گے۔ ہم افریقہ کی سب سے مضبوط ٹیم ہیں اور ہمیں خود پر یقین ہے کہ ہم یہاں بڑا کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK