فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں بلجیم کے خلاف بغیر گول کے برابر رہنے کے بعد ایرانی فٹبال ٹیم نے لاس اینجلس کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ڈریسنگ روم میں ایک جذباتی پیغام چھوڑ دیا۔
EPAPER
Updated: June 22, 2026, 4:04 PM IST | Los Angeles
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں بلجیم کے خلاف بغیر گول کے برابر رہنے کے بعد ایرانی فٹبال ٹیم نے لاس اینجلس کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ڈریسنگ روم میں ایک جذباتی پیغام چھوڑ دیا۔
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں بلجیم کے خلاف بغیر گول کے برابر رہنے کے بعد ایرانی فٹبال ٹیم نے لاس اینجلس کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ڈریسنگ روم میں ایک جذباتی پیغام چھوڑ دیا۔ایران نے اتوار کو سوفائی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ جی کے میچ میں بلجیم کو۰۔۰؍ سے برابر رکھا، جس کے بعد ٹیم کی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔
Special message from the national team in the locker room to Iranians and people around the world
— رامین رضاییان (@Ramin_Rezaian_) June 21, 2026
Message from the national team on the locker room board:
💬From ancient Iran, thousands of years old, to today`s civilized Iran, the spirit of Iran has remained alive and strong.… pic.twitter.com/mvW8au8cg1
یہ بھی پڑھئے:برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کا مستعفی ہونے کا اعلان
لاس اینجلس اب تک ایران کے دونوں گروپ میچوں کی میزبانی کر چکا ہے، جبکہ ایرانی ٹیم میچوں کے درمیان اپنے بیس کیمپ تیخوانا، میکسیکو واپس جاتی رہی ہے۔
امریکہ میں قیام سے متعلق پابندیوں کے باعث ایرانی ٹیم کو غیر معمولی سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ٹیم کے بعض عہدیداروں اور معاون عملے کے ارکان کو امریکا میں داخلے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ایرانی فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری کیے گئے ہاتھ سے تحریر کردہ پیغام میں کہا گیا ’’ہزاروں سال پرانی تہذیبِ فارس سے لے کر آج کے مہذب ایران تک، ایرانی قوم کا جذبہ زندہ اور ثابت قدم ہے۔‘‘پیغام میں مزید لکھا گیا’’لاس اینجلس، آپ کی مہمان نوازی کا شکریہ۔ ہم فخر کے ساتھ یہاں آئے، عزت کے ساتھ مقابلہ کیا اور وقار کے ساتھ رخصت ہو رہے ہیں۔‘‘
ایرانی ٹیم نے اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دونوں میچوں کے دوران اپنی آواز، جذبہ اور بھرپور حمایت کے ذریعے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔پیغام کے اختتام پر دنیا بھر کے ممالک کے درمیان امن، احترام اور دوستی کے فروغ کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔ایران کے ہیڈ کوچ امیر قلعہ نویی متعدد مواقع پر ٹیم پر عائد سفری پابندیوں پر تنقید کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی ٹیم کو ایسے چیلنجز کا سامنا رہا جو ٹورنامنٹ میں شریک کسی دوسری ٹیم کو درپیش نہیں تھے۔ایران نے اپنے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ۲۔۲؍ سے ڈرا کیا تھا جبکہ اب ٹیم اپنا آخری گروپ میچ مصر کے خلاف سیئٹل میں کھیلے گی، جو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رشمیکا مندانا کی فلم ’’میسا‘‘ کے گانے کی شوٹنگ مکمل
فیفا ورلڈ کپ: ایران بمقابلہ بلجیم میچ بغیر کسی گول کے ڈرا
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے گروپ جی میں ایران اور بلجیم کے درمیان کھیلا گیا سنسنی خیز مقابلہ بغیر کسی گول کے ڈرا رہا۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ لیکن بلجیم نے کھیل میں زیادہ تر وقت اپنا دباؤ برقرار رکھا، تاہم ۶۶؍ ویں منٹ میں ناتھن نگوئے کو ریڈ کارڈ دکھائے جانے کے بعد ٹیم کو ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ ایک پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑی۔ میچ کے دوران بلجیم زیادہ جارحانہ نظر آیا، وہیں ایران کے گول کیپر نے شاندار بچاؤ کیے۔ علی رضا بیرانوند نے بہترین دفاع کر کے ایران کو میچ میں برقرار رکھا، ان میں سے سب سے عمدہ بچاؤ وہ تھا جب انہوں نے زمین پر لیٹے ہوئے میکسیم ڈی کوئپر کے قریبی شاٹ کو روکنے کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ ان کے سامنے، ایران کی دفاعی لائن اور مڈ فیلڈ کافی چست تھی، جس سے کھلاڑیوں کے درمیان کی جگہ کم ہو گئی اور کیون ڈی بروین جیسے کھلاڑیوں کو کھیل پر حاوی ہونے کا موقع نہیں ملا۔ دوسرے ہاف میں، تاری باؤنڈریمی کے دباؤ کے باعث نگوئے نے ہاف وے لائن پر گیند کھو دی اورتاری باؤنڈریمی نے گیند چھین کر آگے بڑھتے ہوئے نگوئے کو گرا دیا، جس پر انہیں سیدھا ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔ اس کے بعد ایران نے کھیل پر کنٹرول حاصل کر لیا اور کچھ مواقع بنائے، لیکن وہ انہیں گول میں تبدیل نہ کر سکا۔ اس ڈرا کے ساتھ ہی دونوں ٹیموں میں پوائنٹس بانٹ دیے گئے۔