• Tue, 23 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگلینڈ نے آئرلینڈ کو ٹی ۲۰ ؍ سیریز میں مات دی

Updated: September 22, 2025, 8:02 PM IST | Dublin

عادل رشید (۳؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی اور جارڈن کاکس (۵۵؍رن ) اور ٹام بینٹن (ناٹ آؤٹ ۳۷؍رن ) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو تیسرے ٹی۲۰؍ میچ میں آئرلینڈ کو۱۷؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۶؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔

English Batter.Photo:INN
انگلش بلےباز۔ تصویر:آئی این این

عادل رشید (۳؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی اور جارڈن کاکس (۵۵؍رن ) اور ٹام بینٹن (ناٹ آؤٹ ۳۷؍رن ) کی عمدہ بلے بازی کی بدولت انگلینڈ نے اتوار کو تیسرے ٹی۲۰؍ میچ میں آئرلینڈ کو۱۷؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۶؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے ۳؍ میچوں کی سیریز ۱۔۲؍ سے اپنے نام کر لی۔ عادل رشید کوپلیئر آف دی میچ  اور فل سالٹ کو `پلیئر آف دی سیر یزقرار دیا گیا۔

۱۵۵؍رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی شروعات اچھی نہ رہی اور اس نے دوسرے اوور میں جوس بٹلر (صفر) کا وکٹ گنوا دیا۔ پانچویں اوور میں جیکب بیتھل  (۱۵؍رن) کے آؤٹ ہونے سے انگلینڈ کا دوسرا وکٹ گرا۔ اس کے بعد جارڈن کاکس نے فل سالٹ کے ساتھ مل کر تیسرے وکٹ کے لیے۵۷؍ رن جوڑے۔ دسویں اوور میں کورٹس  نے فل سالٹ (۲۳؍ گیندوں پر ۲۹؍رن) کو آؤٹ کر کے یہ شراکت توڑی۔ سولہویں اوور کی پہلی گیند پر بین وائٹ نے جارڈن کاکس کو بولڈ کر کے آئرلینڈ کو چوتھی کامیابی دلائی۔ کاکس نے۳۵؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں اور ۴؍ چھکوں کی مدد سے۵۵؍ رن کی نصف سنچری بنائی۔ انگلینڈ نے۱ء۱۷؍ اوورس میں ۴؍ وکٹ پر۱۵۵؍ رن بنا کر میچ ۶؍ وکٹ سے جیت لیا۔ ٹام بینٹن نے۲۶؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ۳۷؍ رن بنائے۔ آئرلینڈ کی جانب سے بیری میک کارتھی، کریگ ینگ، کورٹس کیمفر اور بین وائٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لیا

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی آئرلینڈ کی ٹیم نے گیرتھ ڈیلینی (ناٹ آؤٹ۴۸،۲۹؍ گیندیں)، راس ایڈیئر (۳۳،۲۳؍ گیندیں)، ہیری ٹیکٹر (۲۸) اور بین کیلیٹز (۲۲) کی بدولت مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۸؍ وکٹوں پر۱۵۴؍ رن بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ لیام ڈاسن اور جیمی اوورٹن نے ۲۔۲؍ وکٹ   لئے   جبکہ ریحان احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK