Inquilab Logo

انگلینڈ یکروزہ سیریز میں لوٹا، آسٹریلیا کی شکست

Updated: September 15, 2020, 12:27 PM IST | Agency | London

دوسرے یکروزہ میچ میں انگلینڈ کی ۲۴؍رن سے فتح۔ جوفراآرچر کی اچھی گیند بازی

Jofra Archer. Picture:INN
،جوفراآرچر۔ تصویر: آئی این این

  انگلینڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں اتوار کو روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف ۲۴؍رن سے کامیابی حاصل کرکے ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریزایک۔ ایک سے برابر کرلی ہے ۔ انگلینڈ نے ۳؍ ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو۲۴؍ رن سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی یہ سیریز ایک۔ ایک  سے برابر ہوگئی۔ پہلے میچ میں آسٹریلیا نے۱۹؍ رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔دوسرے  میچ میں ۳؍وکٹ لینے والے انگلش بولر جوفرا آرچر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔مانچسٹر میں کھیلے جانےوالے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بیریسٹو بغیر کوئی رن بنائے مشیل اسٹارک کا وکٹ بن گئے۔جیسن رائے نے۲۱؍رن ہی بنائے تھے کہ وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں ان کی اننگز تمام کو پہنچی اور انگلینڈ کی ٹیم ۲۹؍رن پر۲؍ وکٹ گنوا چکی تھی۔ اس مرحلے پر جو روٹ کا ساتھ دینے کپتان ایون مورگن آئے اور دونوں نے مل کر اسکور۹۰؍رن تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ڈگمگا گئی۔۳۹؍ رن بنانے والے روٹ کے بعد جو بٹلر بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے جبکہ مورگن۴۲؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو۱۱۷؍ رن پر آدھی انگلش ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ سیم بلنگز کی ناکامیوں کا سلسلہ مزید دراز ہو گیا اور وہ محض۸؍ رن بنا سکے جبکہ کرس ووکس ۲۶؍رن اور سیم کیورن صرف ایک رن بنا سکے۔ ۱۴۹؍ رن پر۸؍ وکٹ گرنے کے بعد انگلش ٹیم کی اننگز جلد ختم ہوتی محسوس ہوئی تھی لیکن اس موقع پر عادل رشید ا ور ٹام کیورن کی  جوڑی آسٹریلین گیندبازوں کی راہ میں حائل ہو گئی۔دونوں کھلاڑیوں نے ۹؍ویں وکٹ کیلئے ۷۶؍ رن کی شراکت کی جس کی بدولت انگلینڈکی ٹیم مقررہ اوورس میں۹؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۳۱؍رن بنا سکی۔ ٹام ۳۷؍ اور عادل رشید نے ۳۵؍رن کی اننگز کھیلی۔آسٹریلیا کی جانب سے اسپنر ایڈم زمپا ۳؍ وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز رہے جبکہ اسٹارک نے ۲؍ وکٹ لئے۔ آسٹریلیا ہدف کا تعاقب شروع کیا تو جوفرا آرچر نے اپنی ٹیم کو ابتدا میں ہی دو کامیابیاں دلاتے ہوئے ڈیوڈ وارنر اور مارکس اسٹوئنس کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔اس مرحلے پر کپتان ایرون فنچ کا ساتھ دینے مارنس لبوشین آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے۱۰۷؍ رن کی شراکت کی۔ ایرون فنچ نے ۷۳؍رن بنائے۔ آسٹریلیا نے ۴۸ء۴؍ اوورمیں ۲۰۷؍رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK