Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹیکس چوری کے معاملے میں انگلش کرکٹر عادل رشید پر۳۸؍ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ

Updated: April 23, 2020, 1:20 PM IST | Agency | London

انگلینڈ کے محکمہ ٹیکس کے مطابق انگلش کرکٹر نے ۲۰۱۳ء سے ۲۰۱۷ء تک جان بوجھ کر ٹیکس نہیں دیا۔ لیکن کرکٹر نے اس کی تردید کی ہے

Adil Radhid - Pic : INN
عادل رشید ۔ تصویر : آئی این این

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپنر اور ورلڈ کپ ۲۰۱۹ء کی فاتح ٹیم کے رکن عادل رشید کو ٹیکس سے بچنے کی کوشش کے الزام میں۳۸؍ ہزار پاؤنڈ سے زائد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
 برطانوی حکومت کے محکمہ ٹیکس کی جانب سے ٹیکس نادہندگان کی فہرست جاری کی گئی جس میں کرکٹ کی عالمی چمپئن ٹیم کے کھلاڑی عادل رشید بھی شامل ہیں۔فہرست کے مطابق کرکٹر عادل رشید نے۶؍ اپریل۲۰۱۳ء سے ۵؍ اپریل۲۰۱۷ء کے دوران ایک لاکھ ۲۸۰؍ پاؤنڈ ٹیکس جان بوجھ کر ادا نہیں کیا۔عادل رشید پر ایک لاکھ پاؤنڈ سے زائد ٹیکس کی عدم ادائیگی پر۳۸؍ ہزار۶۰۸؍پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
 خیال رہے کہ عادل رشید انگلینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کے مستقل رکن ہیں اور سینٹرل کٹریکٹ کا حصہ ہیں اور رپورٹس کے مطابق انہیں سالانہ انگلش کرکٹ بورڈ سے۱۰؍ لاکھ پاؤنڈ سالانہ موصول ہوتے ہیں۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق عادل رشید کو ٹیکس کی رقم ایک لاکھ۲۸۰؍پاؤنڈ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
 ۳۲؍سالہ عادل رشید ویسٹ یارکشائر کےعلاقے بریڈفورڈ میں رہتے ہیں اور انگلینڈ کی قومی ٹیم کے علاوہ کاؤنٹی کرکٹ میں بھی سرگرم ہیں۔جرمانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ٹیکس کے ادارے نے مجھے مجرم ٹھہرایا ہے حالانکہ یہ ایک غلطی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ `کھلاڑی کی حیثیت آپ کھیل رہے ہوتے ہیں اور یہ معاملات اکاؤنٹنٹ پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔عادل رشید نے کہا کہ `میں انگلینڈ کا کرکٹر ہوں تو میں ٹیکس ادا کیوں نہیں کروں گا، یہ کب ختم ہوگا اور اس کو ذاتی طور پر لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ `ایچ ایم ریونیو اینڈ کسٹم کی جانب سے مجھے خط لکھا گیا تھا اور میں نے صاف جواب دے دیا تھا، میں ٹیکس ادا کرچکا ہوں لیکن ہمیں کچھ جرمانہ ادا کرنا ہوتا تو اس سے زیادہ کوئی بات نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK