• Sun, 14 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشا نے خواتین کے ایئر پسٹل میں طلائی تمغہ جیتا

Updated: September 13, 2025, 10:03 PM IST | New Delhi

ننگبو اولمپک اسپورٹس سینٹر میں کھیلے گئے فائنل میں ایشا نے میزبان چین کی پسندیدہ اور فارم میں چل رہی یاو چیان سُن کو محضایک پوائنٹس سے شکست دی۔ وہیں اس ایونٹ کی موجودہ اولمپک چمپئن کوریا کی او یے جِن کو کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔

Esha Singh.Photo:INN
ایشا سنگھ۔ تصویر:آئی این این

 اولمپین اور موجودہ مکسڈ ٹیم پسٹل عالمی  چمپئن  ایشا سنگھ نے انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹس فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) ورلڈ کپ رائفل/پسٹل، ننگبو (چین) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی ۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں طلائی تمغہ جیت کر ہندوستان کو مقابلے کا پہلا میڈل دلایا۔

ننگبو اولمپک اسپورٹس سینٹر میں کھیلے گئے فائنل میں ایشا نے میزبان چین کی پسندیدہ اور فارم میں چل رہی یاو چیان سُن کو محضایک  پوائنٹس سے شکست دی۔ وہیں اس ایونٹ کی موجودہ اولمپک  چمپئن  کوریا کی او یے جِن کو کانسے کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ پہلی بار ورلڈ کپ ایئر پسٹل ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد ایشا نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ ایئر پسٹل وہی ایونٹ ہے جس سے میں نے شوٹنگ کا آغاز کیا تھا۔ اس میں ورلڈ کپ گولڈ جیتنا میرے لیے بہت بڑی حصولیابی ہے۔ اپنے کچھ اہداف پورے ہوتے دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے۔ آنے والے چیلنجز پر انہوں نے کہا کہ اس سال کا اگلا بڑا ہدف ورلڈ چمپئن  شپ ہے۔ ہم اس کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ قاہرہ میں ہندوستانی  ٹیم کی کارکردگی شاندار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:ہندوستان اور پاکستان میچ کسی صورت منسوخ نہیں ہو سکتا

فائنل کے دوران ذہنی کیفیت پر بات چیت کرتے ہوئے ایشا نے کہاکہ ہاں، مجھے پتہ تھا کہ ہندوستان  کو اب تک کوئی تمغہ نہیں ملا ہے اور مقابلے میں عالمی معیار کے نشانے باز ہیں۔ لیکن میں ان کھلاڑیوں کے خلاف کئی بار فائنل کھیل چکی ہوں اور اب مجھے یقین ہے کہ پسٹل میرے ہاتھ میں ہے اور اصل لڑائی میری اپنے ساتھ ہے۔ اسی لیے میں میچ کو زیادہ سے زیادہ انجوائے کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ 
ایشا اور ردھم سانگوان نے۵۷۸؍ پوائنٹس بنا کر خواتین کے ایئر پسٹل فائنل کے آخری دو مقامات حاصل کیے۔ یاو چیان سُن ۵۸۴؍ کے اسکور کے ساتھ سب سے اوپر رہیں۔ وہیں، صرف رینکنگ پوائنٹس کے لیے کھیل رہی ایشیائی کھیلوں کی  چمپئن  پَلک گُلیا نے شاندار۵۸۶؍ پوائنٹس بنائے، جو سب سے بہتر اسکور تھا۔ ہندوستان کی تیسری شریک کھلاڑی سربھِی راؤ ۵۶۸؍ پوائنٹس کے ساتھ۲۵؍ویں نمبر پر رہیں۔ آٹھ نشانے بازوں کے فائنل میں ایشا اور ردھم نے شاندار آغاز کیا۔ پہلے پانچ شاٹس کے بعد ردھم سب سے آگے تھیں اور ایشا دوسرے نمبر پر، جبکہ ہنگری کی پیرس اولمپک میڈلسٹ نیکا میجر تعاقب میں تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK