• Fri, 27 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع

Updated: February 27, 2026, 11:16 AM IST

موجودہ ورلڈ چمپئن ہندوستان کی خاتون ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف جاری ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز میں اپنی امیدیں برقرار رکھنے کے لئے جمعہ کو یہاں ہونے والے دوسرے خواتین یک روزہ میچ میں بلے بازی کے شعبے میں غیر معمولی بہتری دکھانی ہوگی۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

موجودہ ورلڈ چمپئن ہندوستان کی خاتون ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف جاری ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز میں اپنی امیدیں برقرار رکھنے کے لئے جمعہ کو یہاں ہونے والے دوسرے خواتین یک روزہ میچ میں بلے بازی کے شعبے میں غیر معمولی بہتری دکھانی ہوگی۔ پہلے میچ میں شکست کے بعد سیریز میں بنے رہنے کے لئے ہندوستانی ٹیم کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ٹی۔ ۲۰؍ سیریز دو ایک سے جیتنے کے بعد ہندوستانی ٹیم ون ڈے فارمیٹ میں اس تسلسل کو برقرار نہ رکھ سکی اور برسبین میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اسے ۶؍ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ریکارڈز بتاتے ہیں کہ ہندوستان کی خواتین ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف آج تک کوئی دو طرفہ ون ڈے سیریز نہیں جیتی ہے۔ اب تک دونوں ممالک کے درمیان ۱۱؍ون ڈے سیریز کھیلی گئی ہیں اور تمام کی تمام آسٹریلیا کے نام رہی ہیں۔ تاہم، ہندوستانی ٹیم ۲۰۲۵ء کے ون ڈے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی ۵؍وکٹوں کی تاریخی جیت سے حوصلہ پانے کی کوشش کرے گی۔ اگر ہندوستان کی خاتون ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف کامیابی حاصل کرنی ہے تو اسے آل راؤنڈ کھیل پیش کرنا ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK