Inquilab Logo

ایف اے کپ : مانچسٹر سٹی نے لیوٹن کلب کو روند کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی

Updated: February 29, 2024, 10:09 AM IST | London

ٹورنامنٹ کے ۵؍ویں راؤنڈ میں مانچسٹر سٹی نے لیوٹن کو ۲؍کے مقابلے ۶؍گول سے مات دی ۔ ارلنگ ہالینڈ نے ۵؍گول کئے اور کوواسچ کا ایک گول

FA Cup quarter-finals
ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل

 ارلنگ ہالینڈ کے ۵؍ گول کی بدولت مانچسٹر سٹی فٹبال کلب  نے لیوٹن  ٹاؤن کو۲۔۶؍گول  سے شکست دے کر ایف اے کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ ہالینڈ۱۹۷۰ء  میں جارج بیسٹ کے بعد سے کسی ٹاپ کلب کے لئے  ایف اے کپ میچ میں ۵؍ یا اس سے زیادہ گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئےہیں۔  پہلے ۴؍ گول کرنے میں ان کی مدد کیون ڈی بروئن نے کی تھی۔
 مانچسٹر سٹی ٹیم کے ساتھی کیون ڈی بروئن  تھے جنہوں نے ہالینڈ  کے پہلے ۴؍ گول کرنے میں سے ہر ایک کی مدد کی۔ہالینڈ کے ۶؍گول کی وجہ سے اس  سیزن میں ان کے گول کی تعداد۲۶؍ ہوگئی اور ایک ہی میچ میں سب سے زیادہ ایف اے کپ گول کرنے کا کلب ریکارڈ برابر کردیا۔ اس میچ میں سٹی کے کھلاڑی زبردست فارم میں تھے اور انہوںنے حریف ٹیم کو اس کے ہی میدان پر شکست دینے کیلئے پوری طاقت لگا دی تھی۔ 
 میچ کے بعد ارلنگ ہالینڈ نے کہاکہ ہم اس سیزن میں ایف اے کپ کا خطاب جیتنے کے ارادے سے کھیل رہے ہیں۔ انگلش پریمیر لیگ میں ہماری پوزیشن بہتر نہیں ہے لیکن اس ٹورنامنٹ میں ہم نے شاندار مقابلہ کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس ٹورنامنٹ کے اگلے مقابلوں میں بھی بہتر کارکردگی پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ارلنگ ہالینڈ نے اپنے ساتھی کھلاڑی  کیون ڈی بروئن کی بھی تعریف کی اور کہاکہ ان کی مدد کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔ وہ اچھے معاون کھلاڑی ہیں اور انہوںنے ہر میچ میں مجھے گول کرنے میں مدد کی ہے ۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے ایک ایم کوواسچ نے بھی کیا۔ انہوںنے ۷۲؍ ویں منٹ میں جے اسٹونس کی مدد سے گول کیا اور ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا۔ لیوٹن ٹاؤن کی جانب سے پہلے ہاف میں جے کلارک  ایک گول کیا اور دوسرے ہاف میں بھی انہو ںنےآر بارکلے کی مدد سے ۵۲؍ویں منٹ میں دوسرا گول کیا ۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK