سوئزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اپنے کریئر کے آخری ٹورنامنٹ لیور کپ سے پہلے جب گزشتہ روز نامہ نگاروں سے بات چیت کر ر ہے تھے تو ان کے چہرے پر کسی قسم کی کوئی مایوسی نہیں تھی۔
Updated: September 23, 2022, 1:41 PM IST | Agency | London
سوئزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اپنے کریئر کے آخری ٹورنامنٹ لیور کپ سے پہلے جب گزشتہ روز نامہ نگاروں سے بات چیت کر ر ہے تھے تو ان کے چہرے پر کسی قسم کی کوئی مایوسی نہیں تھی۔
سوئزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اپنے کریئر کے آخری ٹورنامنٹ لیور کپ سے پہلے جب گزشتہ روز نامہ نگاروں سے بات چیت کر ر ہے تھے تو ان کے چہرے پر کسی قسم کی کوئی مایوسی نہیں تھی۔اپنے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوالوں کے جواب انہوں نے مسکراتے ہوئے دئیے۔ واضح رہے کہ راجر فیڈرر لیور کپ میںجمعہ کو ایک ڈبلز مقابلے میں شرکت کرتے ہوئے اپنے کریئر کا اختتام کریںگے ۔ اس مقابلے میں طویل عرصہ سے کورٹ پر ان کےدیرینہ حریف رافیل ندال جوڑی دار ہو سکتے ہیں۔یاد رہے کہ ٹینس کریئر کے دوران راجر فیڈرر کے حریف رہے نوواک جوکووچ اور اینڈی مرے بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لےرہے ہیں۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے راجر فیڈرر نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی ٹینس سے وداعی کسی جشن کی طرح ہو۔میں اپنے ریٹائرمنٹ کو غمگین نہیں بنانا چاہتا۔درحقیقت میں خوش ہونا چاہتا ہوں اور پارٹی کی طرح جشن منانا چاہتا ہوں۔راجر فیڈرر نے قریب آدھے گھنٹے تک نامہ نگاروں کے سوالوں کے جوابات دئیے۔ انہوںنے کہا ’’میں لیورکپ میں کھیلنے سے متعلق تھوڑا نروس ہوں کیوںکہ میں نےطویل عرصہ سے ٹینس نہیں کھیلا ہے۔امید کرتا ہوں کہ میں اپنا رول بخوبی انجام دے سکوں گا۔ یاد رہے کہ راجر رفیڈرر نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ لیورکپ میں شرکت کے بعد ٹینس سے ریٹائر ہوجائیںگے۔ پریس کانفرنس میں حالانکہ انہوں نے کہا کہ ’’میں ٹینس سے کسی نہ کسی شکل میں جڑا رہوں گا۔ میں نے طویل عرصہ تک ٹینس کھیلا ہے۔مجھے اس کھیل سے بہت پیار ہے۔ آپ مجھے دوبارہ اس کھیل سے منسلک دیکھیں گے لیکن کس رول میں دیکھیں گے یہ مجھے بھی نہیں پتہ۔ابھی مجھے اس بارے میں غور کرنا ہے۔‘‘۲۰؍بار کے گرینڈ سلیم فاتح ۴۱؍سالہ راجر فیڈرر نےڈبلز مقابلے میں رافیل ندال کے ساتھ شرکت کے تعلق سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’اگر مجھےاپنے کریئر کا آخری میچ رافیل ندال کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو یہ بہت شاندار ہوگا۔ہم ہمیشہ کورٹ پر ایک دوسرے کے حریف رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں۔کورٹ کے اندر اور باہر ہمارے تعلقات بہت ہی شاندار ہیں۔مجھے نہیں پتہ کہ لیور کپ کے ڈبلز مقابلہ میں رافیل ندال کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا یا نہیں لیکن اگر موقع ملتا ہے تو یہ بہت ہی شاندار ہوگا۔‘‘