• Wed, 17 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مثبت ڈوپنگ کی شرح میں کمی، لیکن ہندوستان اب بھی سب سے زیادہ معاملات والا ملک

Updated: December 17, 2025, 9:01 PM IST | New Delhi

عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی تازہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ کی شرح میں مسلسل کمی درج کی گئی ہے تاہم بڑے کھیلوں کے ممالک کے درمیان اب بھی ہندوستان میں ڈوپنگ کے مثبت معاملات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

Anti Doping Agency.Photo:INN
اینٹی ڈوپنگ ایجنسی۔ تصویر:آئی این این

عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی تازہ رپورٹ کے مطابق  ہندوستان میں مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ کی شرح میں مسلسل کمی درج کی گئی ہے  تاہم بڑے کھیلوں کے ممالک کے درمیان اب بھی  ہندوستان میں ڈوپنگ کے مثبت  معاملات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
واڈا کی جانب سے ۱۶؍ دسمبر کو جاری کردہ ’’اینٹی ڈوپنگ ٹیسٹنگ فگرز رپورٹ۲۰۲۴ء‘‘ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں ڈوپ ٹیسٹنگ کے عمل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ۲۰۲۱ء میں ۱۷۹۴؍ ٹیسٹ کیے گئے تھے، جو۲۰۲۲ء میں بڑھ کر۳۸۶۵؍ ہو گئے۔ ۲۰۲۳ء میں یہ تعداد ۵۶۰۶؍ رہی  جبکہ ۲۰۲۴ء میں مجموعی طور پر۷۱۱۳؍  ٹیسٹ انجام  دیئے گئے۔ ۲۰۲۵ء میں۱۶؍ دسمبر تک ۷۰۶۸؍ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان میں ملنے والی محبت سے لیونل میسی جذباتی ہوگئے

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار ہندوستان کی اینٹی ڈوپنگ مہم کو مزید سخت اور مؤثر بنانے کا نتیجہ ہیں، نہ کہ ڈوپنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی۔ وسیع پیمانے پر ٹیسٹنگ اور بہتر جانچ کے نظام نے زیادہ کیسز کی نشاندہی ممکن بنائی ہے۔ یہ ٹیسٹ قومی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے دوران اور مقابلوں سے باہر دونوں صورتوں میں کھلاڑیوں پر کیے گئے۔ اگرچہ ٹیسٹ کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم مثبت نتائج کی شرح میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو کھلاڑیوں اور معاون عملے میں بڑھتی ہوئی آگاہی اور ضابطوں کی بہتر پابندی کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ایلون مسک ۶۰۰؍ بلین ڈالرس کی مجموعی مالیت کے ساتھ تاریخ رقم کردی

اعداد و شمار کے مطابق ۲۰۲۲ء میں مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی شرح ۲ء۳؍فیصد تھی، ۲۰۲۳ء میں یہ۸ء۳؍ فیصد رہی  جبکہ ۲۰۲۴ء میں۶ء۳؍ فیصد ریکارڈ کی گئی  تاہم ۲۰۲۵ء میں۱۶؍ دسمبر تک یہ شرح کم ہو کر ۵ء۱؍ فیصد پر آ گئی ہے۔ ہندوستان کی نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) کی جانب سے ڈوپنگ کے تدارک کے لیے ملک گیر سطح پر وسیع تعلیمی مہمات بھی چلائی جا رہی ہیں۔ ۲۰۲۴ء میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں اور تربیتی کیمپوں کے دوران تقریباً ۲۸۰؍ اینٹی ڈوپنگ ورکشاپس منعقد کی گئیں، جن میں تقریباً ۳۷؍ ہزار افراد نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ ۱۶؍دسمبر تک مجموعی طور پر ۳۲۹؍آگاہی پروگرام منعقد کیے گئے، جن میں ویبینارز، سیمینارز، ٹی وی پروگرامز، اے ڈی ای ایل کورسز، بڑے عوامی ایونٹس، دلچسپ مقابلے اور ڈیجیٹل مہمات شامل ہیں، تاکہ صاف اور شفاف کھیل کے پیغام کو وسیع تر عوام تک پہنچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK