انگلینڈ نے فٹ بال کے سب سے بڑے میلے، فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے اپنے مضبوط دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین کریں گے۔
EPAPER
Updated: May 23, 2026, 2:00 PM IST | London
انگلینڈ نے فٹ بال کے سب سے بڑے میلے، فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے اپنے مضبوط دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین کریں گے۔
انگلینڈ نے فٹ بال کے سب سے بڑے میلے، فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے اپنے مضبوط دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت اسٹار اسٹرائیکر ہیری کین کریں گے، جو اس وقت بہترین فارم میں ہیں اور رواں سیزن میں ۵۳؍ میچوں میں ۶۰؍ گول کر چکے ہیں۔
The *confirmed* England squad heading to the World Cup this summer 🦁🏴 pic.twitter.com/IvRruDsab9
— ITV Football (@itvfootball) May 22, 2026
ریال میڈرڈ کے ۲۲؍ سالہ مڈفیلڈر جود بیلنگہم سے ٹیم کو بڑی توقعات وابستہ ہیں، جنہوں نے یورو ۲۰۲۴ءمیں انگلینڈ کو فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ مڈ فیلڈ میں ڈیکلن رائس ٹیم کے ایک اور کلیدی کھلاڑی ہوں گے۔ تجربہ کار گول کیپر پک فورڈ اس ٹورنامنٹ کے ساتھ ہی انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ میگا ایونٹس کھیلنے والے گول کیپر بن جائیں گے۔
یہ بھی پڑھئے : فرینچ اوپن ۲۰۲۶ء میں ثانیہ مرزا کا دھماکہ دار کردار
مکمل اسکواڈ :گول کیپرز:جارڈن پک فورڈ، ڈین ہینڈرسن، جیمز ٹریفورڈ۔ڈیفنڈرز:ریس جیمز، ٹینو لیورامینٹو، مارک گویہی، ایزری کونسا، جان اسٹونز، جیرل کوانسا، نیکو او ریلی، ڈین برن، جیڈ اسپینس۔ مڈفیلڈرز:ڈیکلن رائس، ایلیٹ اینڈرسن، جوڈ بیلنگہم، جارڈن ہینڈرسن، مورگن روجرز، کوبی مینو، ایبیریچی ایزے۔فارورڈزـہیری کین، ایوان ٹونی، اولی واٹکنز، بوکایو ساکا، نونی مدویکے، مارکس ریش فورڈ، انتھونی گورڈن
انگلینڈ کو ورلڈ کپ جیتے ہوئے اب۶۰؍ سال بیت چکے ہیں۔۱۹۶۶ء میں اپنی سرزمین پر واحد ٹائٹل جیتنے کے بعد انگلینڈ ۱۹۹۰ء اور ۲۰۱۸ء میں سیمی فائنل تک پہنچا مگر ٹائٹل نہ جیت سکا۔ حالیہ برسوں میں انگلینڈ کی قسمت نے یورو ۲۰۲۰ء اور۲۰۲۴ء کے فائنلز میں بھی ساتھ نہیں دیا، لیکن اب اس نئے اسکواڈ کے ساتھ تھری لائنز شمالی امریکہ میں تاریخ رقم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھئے : اسکواش کی تاریخ رقم: ۱۸؍ سالہ آمنہ عرفی نئی ورلڈ چیمپئن بن گئیں
ناروے نے ہالینڈ کی قیادت میں ۲۶؍رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ناروے نے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے اپنی ۲۶؍ رکنی قومی فٹ بال ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت مانچسٹر سٹی کے اسٹار اسٹرائیکر اور ہٹ مین ایرلنگ ہالینڈ کریں گے۔ناروے، جس نے اس سے قبل ۱۹۳۸ء،۱۹۹۴ء اور ۱۹۹۸ء میں تین بار ورلڈ کپ میں شرکت کی ہے، اس بار ایک مضبوط دعویدار کے طور پر ابھرا ہے۔ ٹیم نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام آٹھ میچوں میں کامیابی حاصل کی اور مجموعی طور پر ۳۷؍ گول داغ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔طے شدہ پروگرام کے مطابق، ناروے گروپ آئی میں اپنی مہم کا آغاز عراق کے خلاف کرے گا۔ اس کے بعد اس کا مقابلہ سینیگال سے ہوگا، جبکہ گروپ مرحلے کا سب سے دلچسپ اور اہم مقابلہ فرانس کے خلاف متوقع ہے۔
ناروے کا مکمل اسکواڈ:گول کیپرز:اورجان ہاسک جولڈ نیلینڈ، ایگل سیلک، سینڈر ٹینگ وِک۔ ڈیفنڈرز:جولین رائرسن، مارکس ہولمگرین پیڈرسن، ڈیوڈ مولر وولف، فریڈرک بیورکن، کرسٹوفر ایجر، ٹور بیورن ہیگم، لیو اسکیری اوسٹی گارڈ، سونڈرے لانگاس اور ہنریک فالکنر۔ مڈ فیلڈرز:تھیلونیس آسگارڈ، فریڈرک آرسنس، مارٹن اوڈیگارڈ، سینڈر برگے، پیٹرک برگ، کرسٹین تھورسٹویڈٹ، مورٹن تھورسبی، تھیلو آسگارڈ۔ فارورڈز:ایرلنگ ہالینڈ، جورگن اسٹرینڈ لارسن، الیگزینڈر سورلوتھ۔