Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء: مکمل ٹائم ٹیبل، گروپ میچ، دلچسپ حقائق

Updated: June 11, 2026, 7:35 PM IST | Mexico City

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء تاریخ کا سب سے امیر ترین ٹورنامنٹ ہے۔ انعامی اور امدادی فنڈ ۲ء۱؍ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ ذیل میں دیکھئے تمام میچوں کا شیڈول اور پڑھئے فیفا کے متعلق چند دلچسپ باتیں۔

FIFA World Cup. Photo: INN
فیفا ورلڈ کپ۔ تصویر: آئی این این

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء ٹائم ٹیبل (اردو)

دلچسپ حقائق

(۱) فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء نہ صرف ٹیموں، میچوں اور میزبان ممالک کی تعداد کے اعتبار سے تاریخ کا سب سے بڑا ایڈیشن ہوگا بلکہ مالی لحاظ سے بھی یہ اب تک کا سب سے امیر ترین عالمی فٹ بال ٹورنامنٹ بننے جا رہا ہے۔ فیفا نے امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے لیے ۸۷۱؍ ملین ڈالر کے ریکارڈ مالیاتی پیکیج کی منظوری دی ہے، جو قطر ورلڈ کپ ۲۰۲۲ء کے ۴۴۰؍ ملین ڈالر کے مقابلے میں تقریباً دوگنا ہے۔ اس کے علاوہ کلب بینیفٹ پروگرام کے تحت مزید ۳۵۵؍ ملین ڈالر مختص کیے گئے ہیں، جس کے بعد ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء سے متعلق فیفا کا مجموعی مالی عزم ۲ء۱؍ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

(۲)ٹورنامنٹ میں ۳۲؍ کے بجائے ۴۸؍ ٹیموں کی شمولیت اور ۱۰۴؍ میچوں پر مشتمل توسیع شدہ فارمیٹ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ فیفا کے مطابق تین ممالک میں پھیلے ہوئے اس ایونٹ کے انتظامی، سفری اور لاجسٹک اخراجات پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں، اسی لیے منظور شدہ پیکیج کو ابتدائی ۷۲۷؍ ملین ڈالر کے بجٹ سے بڑھا کر ۸۷۱؍ ملین ڈالر کر دیا گیا۔

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء ٹائم ٹیبل (انگریزی)

 

(۳) فیفا کا یہ مالیاتی پیکیج صرف فاتح ٹیم تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اس میں انعامی رقم، کوالیفکیشن گرانٹس، تیاری کے فنڈز، آپریشنل معاونت اور ان کلبوں کے لیے معاوضہ بھی شامل ہے جو اپنے کھلاڑیوں کو قومی ٹیموں کے لیے ریلیز کرتے ہیں۔

(۴) پیکیج کا سب سے بڑا حصہ ۶۵۵؍ ملین ڈالر پر مشتمل کارکردگی پر مبنی انعامی فنڈ ہے۔ ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں اپنی پیش رفت کے مطابق رقم دی جائے گی۔

(۵) مرحلہ وار انعامی رقم
چیمپئن ٹیم: ۵۰؍ ملین ڈالر
رنر اپ: ۳۳؍ ملین ڈالر
تیسری پوزیشن: ۲۹؍ ملین ڈالر
چوتھی پوزیشن: ۲۷؍ ملین ڈالر
کوارٹر فائنل تک پہنچنے والی ہر ٹیم: ۱۹؍ ملین ڈالر
راؤنڈ آف ۱۶؍ تک پہنچنے والی ہر ٹیم: ۱۵؍ ملین ڈالر
راؤنڈ آف ۳۲؍ میں پہنچنے والی ہر ٹیم: ۱۱؍ ملین ڈالر
گروپ مرحلے میں باہر ہونے والی ہر ٹیم: ۹؍ ملین ڈالر

(۶) اس کے علاوہ ہر کوالیفائی کرنے والی فیڈریشن کو ۱۰؍ ملین ڈالر کی کوالیفکیشن فنڈنگ اور ۵ء۲؍ ملین ڈالر کی تیاری گرانٹ بھی دی جائے گی۔ اس طرح ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی تمام ۴۸؍  ٹیموں کو کم از کم ۵ء۱۲؍ ملین ڈالر کی مالی معاونت کی ضمانت حاصل ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK