Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء: سینیگال نے عراق کو۵۔ صفر سے ہرایا

Updated: June 27, 2026, 5:24 PM IST | Toronto

فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ءکے گروپ آئی مقابلے میں سینیگال نے عراق کو یک طرفہ میچ میں ۵۔ صفرسے شکست دے دی۔ ٹورنٹو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حبیب ڈیارا نے چوتھے منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو ابتدائی برتری دلا دی۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ءکے گروپ آئی مقابلے میں سینیگال نے عراق کو یک طرفہ میچ میں ۵۔ صفرسے شکست دے دی۔ ٹورنٹو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں حبیب ڈیارا نے چوتھے منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو ابتدائی برتری دلا دی۔ پہلے ہاف کے دوران سینیگال کے کھلاڑیجارحانہ انداز میں رہے۔ عراق کی مشکلات ۱۳؍ویں منٹ میں اس وقت بڑھ گئیں جب ریبن سلاکا کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔ سلاکا نے مانے کو ایک اچھے موقع پر گرا دیا تھا۔ پہلے تو اسے یلو کارڈ دیا گیا تھا، لیکن وی اے آر ریویو کے بعد اسے ریڈ کارڈ میں تبدیل کردیا گیا۔ ۱۰؍کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے عراق پورے میچ میں جدوجہد کرتی نظر آئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: فیفا ورلڈ کپ : ایمباپے اور ارلنگ ہالینڈ کا مقابلہ سرخیوں میں

پہلے ہاف میں زیادہ مواقع پیدا نہیں ہوئے لیکن کھیل دوبارہ شروع ہونے کے بعد سینیگال نے تیزی سے اپنے کھیل کو بہتر کیا اور دوسرے ہاف میں کئی گول داغے۔ ۵۶؍ویں منٹ میں اسماعیلہ سار نے گول کر کے ٹیم کی برتری کو ۲۔ صفرکر دیا، جبکہ پیپ گیئے نے۵۹؍ویں منٹ میں گول کرکے اسکور۳۔ صفرکر دیا۔ اس کے بعد پاپے گوئے نے ۷۱؍ویں منٹ میں اور الیمان ندائے نے۸۲؍ویں منٹ میں گول کر کے جیت کا فرق۵۔ صفر کردیا۔ اس جیت سے سینیگال نے ورلڈ کپ گروپ اسٹیج سے آگے بڑھنے کی امیدیں بڑھالی ہیں۔ سینیگال گروپ آئی میں تیسرے نمبر پر رہا جبکہ عراق ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK