فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے گروپ جی کے آخری میچ میں مصر نے ایران کے خلاف سنسنی خیز مقابلہ ۱۔ ۱؍ سے برابر کھیل کر راؤنڈ آف۳۲؍ میں جگہ بنا لی۔
EPAPER
Updated: June 27, 2026, 5:37 PM IST | Seattle
فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے گروپ جی کے آخری میچ میں مصر نے ایران کے خلاف سنسنی خیز مقابلہ ۱۔ ۱؍ سے برابر کھیل کر راؤنڈ آف۳۲؍ میں جگہ بنا لی۔
فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے گروپ جی کے آخری میچ میں مصر نے ایران کے خلاف سنسنی خیز مقابلہ ۱۔ ۱؍ سے برابر کھیل کر راؤنڈ آف۳۲؍ میں جگہ بنا لی، جبکہ اسٹاپیج ٹائم میں ایران کے فاتحانہ گول کو وی اے آر نے آف سائیڈ قرار دے کر مسترد کر دیا، جس کے بعد ایران کو اب دیگر گروپوں کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا۔ سیئٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس دلچسپ مقابلے میں دونوں ٹیموں کے پاس فتح کے مواقع تھے۔ دوسرے ہاف کے اضافی وقت کے تیسرے منٹ میں شجاع خلیل زادہ نے گیند جال میں پہنچا کر ایران کو برتری دلا دی، لیکن وی اے آر جائزے کے بعد گول منسوخ کر دیا گیا، جس سے ایرانی کھلاڑی مایوس ہو گئے۔
یہ بھی پڑھئے: مارلین بطخ ورلڈ کپ اسٹیڈیم پہنچ گیا، مگر فیفا کے قوانین نے داخلے سے روک دیا
مصر نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے پانچویں منٹ میں برتری حاصل کر لی۔ ایرانی گول کیپر علی رضا بیرانوند محمد صلاح کی کوشش کو روکنے میں ناکام رہے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے محمود صابر نے ری باؤنڈ پر گیند کو جال میں پہنچا دیا۔ اس کے فوراً بعد ایران کو پنالٹی ملی، جب محمد عبدالمنعم نے باکس کے اندر مہدی طارمی کو فاؤل کیا، تاہم طارمی کی کمزور پنالٹی کو مصری گول کیپر مصطفیٰ شوبر نے آسانی سے روک لیا۔ ایران نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا اور۱۴؍ویں منٹ میں رامین رضائیان نے ری باؤنڈ پر گول کر کے مقابلہ۱۔ ۱؍ سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد بھی ایران نے کئی مواقع پیدا کیے، جبکہ مصر کی جانب سے محمود حسن `ٹریزیگیہ کی کوشش کو بیرانوند نے ناکام بنا دیا۔
یہ بھی پڑھئے: فیفا نے قطر کے فٹبالر عاصم مدیبو پر ۵؍ میچز کی پابندی عائد کر دی
دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے مواقع بنائے۔ مصر کیلئے عمر مرموش اور متبادل کھلاڑی زیزو خطرناک ثابت ہوئے، جبکہ ایران نے فتح کیلئے بھرپور حملے کئے۔ ۸۹؍ویں منٹ میں مہدی طارمی کا ہیڈر گول پوسٹ سے ٹکرا گیا۔ اسٹاپیج ٹائم میں خلیل زادہ نے ایک بار پھر گیند جال میں پہنچائی، لیکن وی اے آر نے آف سائیڈ قرار دے کر گول مسترد کر دیا۔ اس کے چند لمحوں بعد سعید عزت اللہی کا شاٹ بھی کراس بار سے ٹکرا گیا۔ اس ڈرا کے ساتھ مصر گروپ جی میں دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے راؤنڈ آف۳۲؍ میں پہنچ گیا، جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ دوسری جانب ایران نے گروپ مرحلہ تینوں میچ ڈرا کھیل کر بغیر شکست کے مکمل کیا، لیکن تیسرے نمبر پر رہنے کے باعث اس کی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں اب دیگر گروپوں کے نتائج سے وابستہ ہیں۔ تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کا خواب اب دوسرے میچوں کے نتائج پر منحصر ہے۔