Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈ کپ: سعودی عرب کو روک کر کیپ ورڈے ناک آؤٹ راؤنڈ میں

Updated: June 27, 2026, 5:39 PM IST | Houston

کیپ ورڈے نے ہفتہ کو گروپ ایچ کے اپنے آخری میچ میں سعودی عرب کو بغیر کسی گول کے ڈرا پر روک کر فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

کیپ ورڈے نے ہفتہ کو گروپ ایچ کے اپنے آخری میچ میں سعودی عرب کو بغیر کسی گول کے ڈرا پر روک کر فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔ این آر جی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں افریقی ملک کیپ ورڈے کیلئے گروپ ایچ میں اسپین کے بعد دوسرے نمبر پر رہنے کیلئے ایک پوائنٹ کافی تھا۔ اسپین نے گروپ کے دوسرے میچ میں یوروگوئے کو ۱۔ صفر سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب سعودی عرب، جسے ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کیلئے جیت درکار تھی، تیسرے نمبر پر رہنے کے بعد باہر ہو گیا۔ کیپ ورڈے اب راؤنڈ آف۳۲؍ میں موجودہ چیمپئن ارجنٹائناکا سامنا کرے گا، جو ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی اس ٹیم کے لیے ایک یادگار مقابلہ ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے: فیفا ورلڈ کپ: ڈیمبیلے کی ہیٹ ٹرک، فرانس نے ناروے کو۴۔ ۱؍سے شکست دی

میچ کے دوران سعودی عرب نے زیادہ دیر تک گیند اپنے قبضے میں رکھی، لیکن وہ کیپ ورڈے کی منظم اور مضبوط دفاعی لائن کو توڑنے میں ناکام رہا۔ کیپ ورڈے اس ٹورنامنٹ میں سب سے حیران کن کارکردگی دکھانے والی ٹیموں میں شامل ہو کر ابھرا ہے۔ وقفے کے بعد کیپ ورڈے نے زیادہ جارحانہ انداز اپنایا۔ سعودی گول کیپر محمد العویس نے متبادل کھلاڑی لاروس ڈوارٹے کے شاٹ کو شاندار انداز میں روکا، جبکہ ڈیفنڈرعلی العمری نے ویگنر پینا کے قریب سے لگائے گئے شاٹ کو اہم طریقے سے بلاک کیا۔ 
پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والی اس ٹیم نے اسٹاپج ٹائم میں ایک شاندار جیت کے ساتھ گروپ اسٹیج کا اختتام تقریباً کرہی لیا تھا۔ گلسن روڈریگز نے برق رفتاری سے جوابی حملہ کرتے ہوئے گیند متبادل کھلاڑی نونو دا کوسٹا کو دی، لیکن واضح گول کے موقع کے باوجود نونو کا شاٹ ہدف سے باہر چلا گیا۔ سعودی عرب نے دوسرے ہاف میں کئی نئے کھلاڑی میدان میں اتارے، جس میں کپتان سالم الدوسری کی جگہ محمد ابو الشمات کو شامل کرنا بھی تھا، تاہم، یہ تبدیلیاں مطلوبہ نتیجہ نہ دے سکیں۔ پورے میچ میں کیپ ورڈے کا دفاع انتہائی منظم رہا، جس سے سعودی عرب کے اٹیکرز پریشان رہے۔ انہوں نے آسانی سے پانچ منٹ کا اضافی وقت نکالا اور میچ ختم ہونے کی سیٹی بجتے ہی کشن منایا۔ 

یہ بھی پڑھئے: فیفا ورلڈ کپ : ایمباپے اور ارلنگ ہالینڈ کا مقابلہ سرخیوں میں

کیپ ورڈے نے گروپ مرحلے میں کوئی میچ ہارے بغیر اپنی مہم مکمل کی۔ اس سے قبل انہوں نے اسپین اور یوروگوئے کے خلاف مقابلے برابر کئے تھے، جبکہ سعودی عرب کے خلاف ایک اور پوائنٹ حاصل کیا۔ ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں پہلی ہی کوشش میں راؤنڈ آف۳۲؍ میں تاریخی جگہ دلائی۔ سعودی عرب کیلئے یہ ڈرا ورلڈ کپ مہم کے اختتام کا سبب بن گیا، جبکہ کیپ ورڈے اب ناک آؤٹ مرحلے میں ارجنٹائنا کے خلاف اپنی فٹبال تاریخ کے سب سے بڑے مقابلے کی تیاری کر رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK