لیینڈرو ٹروسارڈ کے دو ابتدائی گولوں کی بدولت بلجیم نے فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے گروپ جی کے میچ میں نیوزی لینڈ کو۱۔ ۵؍سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔
EPAPER
Updated: June 27, 2026, 5:37 PM IST | Vancouver
لیینڈرو ٹروسارڈ کے دو ابتدائی گولوں کی بدولت بلجیم نے فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے گروپ جی کے میچ میں نیوزی لینڈ کو۱۔ ۵؍سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔
لیینڈرو ٹروسارڈ کے دو ابتدائی گولوں کی بدولت بلجیم نے فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے گروپ جی کے میچ میں نیوزی لینڈ کو۱۔ ۵؍سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔ بلجیمکی جانب سے لیینڈرو ٹروسارڈ نے دو، جبکہ کیون ڈی بروئین، رومیلو لوکاکو اور الیکسس سالیماکرز نے ایک، ایک گول کیا۔ نیوزی لینڈ کا واحد گول ایلیجا جسٹ نے اسکور کیا۔ ٹروسارڈ نے۲۸؍ویں منٹ میں گول کر کے بلجیم کو برتری دلائی، جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف میں بلجیم نے مزید تین گول کر کے مقابلہ یکطرفہ بنا دیا۔ ٹروسارڈ نے ۵۰؍ویں اور کیون ڈی بروئین نے ۶۶؍ویں منٹ میں گول کر کے اسکورصفر۔ ۳؍ کر دیا۔
یہ بھی پڑھئے: فیفا نے قطر کے فٹبالر عاصم مدیبو پر ۵؍ میچز کی پابندی عائد کر دی
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایلیجا جسٹ نے ۸۴؍ویں منٹ میں ایک گول کر کے خسارہ کم کیا، تاہم، اس کے بعد متبادل کھلاڑی رومیلو لوکاکو نے میدان میں آتے ہی ایک گول کیا اور ایک اسسٹ بھی، جس سے بلجیم نے۱۔ ۵؍کی شاندار فتح اپنے نام کر لی۔ اس کامیابی کے ساتھ بلجیم بہتر گول اوسط کی بنیاد پر گروپ جی میں سرفہرست رہا اور اب راؤنڈ آف ۳۲؍ میں بہترین تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں سے ایک سے مقابلہ کرے گا، جبکہ دوسرے نمبر پر رہنے والا مصر اگلے مرحلے میں آسٹریلیا سے ٹکرائے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ میں چوتھے نمبر پر رہ کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔