اداکارہ بھومی پیڈنیکر اپنی آنے والی ویب سیریز دلدل کے پریمیر کو لے کر پرجوش ہیں۔ اس سیریز کے ذریعے وہ ایک بار پھر ناظرین کے سامنے سنجیدہ اور چیلنجنگ کردار کے ساتھ آئیں گی۔ اس سیریز میں وہ ڈی سی پی ریٹا فریرا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
EPAPER
Updated: January 28, 2026, 8:59 PM IST | Mumbai
اداکارہ بھومی پیڈنیکر اپنی آنے والی ویب سیریز دلدل کے پریمیر کو لے کر پرجوش ہیں۔ اس سیریز کے ذریعے وہ ایک بار پھر ناظرین کے سامنے سنجیدہ اور چیلنجنگ کردار کے ساتھ آئیں گی۔ اس سیریز میں وہ ڈی سی پی ریٹا فریرا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
اداکارہ بھومی پیڈنیکر اپنی آنے والی ویب سیریز دلدل کے پریمیر کو لے کر پرجوش ہیں۔ اس سیریز کے ذریعے وہ ایک بار پھر ناظرین کے سامنے سنجیدہ اور چیلنجنگ کردار کے ساتھ آئیں گی۔ اس سیریز میں وہ ڈی سی پی ریٹا فریرا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
بھومی نے پروجیکٹ سے جڑے اپنے تجربات کا اشتراک کیا اور بتایا کہ اس کردار کو سمجھنے اور ادا کرنے میں انہیں کافی محنت کرنی پڑی۔ بھومی کے مطابق ریٹا فریرا کا مزاج بہت پرسکون، قابو میں اور کم جذباتی ہے۔ وہ اندر ہی اندر سب کچھ محسوس کرتی ہے، لیکن باہر ظاہر نہیں ہونے دیتی۔ بھومی نے کہاکہ ’’جب میں نے دلدل کی اسکرپٹ پہلی بار پڑھی، تو مجھے لگا کہ یہ کردار سمجھنا آسان نہیں ہوگا۔ ریٹا کے جذبات کو پوری طرح جذب کرنے میں مجھے۴۔۵؍ ماہ لگ گئے۔‘‘
اس دوران انہوں نے کردار کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے ڈائریکٹر امرت راج گپتا اور پروڈیوسر سریش ترویانی کے ساتھ کئی طویل بات چیت اور صحت مند مباحثے کیے۔ بھومی نے ایک مثال دیتے ہوئے کہاکہ ’’جب ریٹا پہلی بار ایک مردہ جسم دیکھتی ہے، تو ذہن میں آتا ہے کہ شاید وہ الٹی کر دے گی یا بہت گھبرا جائے گی۔ لیکن سریش نے کہا کہ نہیں، ریٹا ایسا نہیں کرے گی۔ یہی سب کی عام رائے ہوتی ہے۔ پھر میں نے پوچھا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟ کیسے ردعمل دینا چاہیے؟ ایسے کئی چھوٹے چھوٹے سوالوں پر ہم نے گھنٹوں بات کی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:فوجی افسر کی بیوی کا کردار ایک منفرد تجربہ : چترانگدا سنگھ
انہوں نے مزید کہا کہ ریٹا کا جذباتی دائرہ بہت محدود ہے، اس لیے اداکاری کے دوران انہیں اسی حد میں رہ کر تخلیقی ہونا پڑا۔ خاص طور پر جب ریٹا اپنی ماں سے ملتی ہے تو ہر بار اس کا ردعمل مختلف ہوتا ہے۔ پرسکون اور قابو میں رہ کر اداکاری کرنا بھی بہت تھکا دینے والا کام ہے۔ شوٹنگ ختم ہونے پر میں تھک گئی تھی، لیکن پروجیکٹ مکمل ہونے پر اتنی خوشی پہلے کبھی نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھئے:جدید کرکٹ کے دباؤسے ٹیسٹ فارمیٹ متاثر ہو رہا ہے: راہل دراوڑ
’’دلدل‘‘ وش دھمیجا کی بیسٹ سیلر کتاب ’’ بھنڈی بازار‘‘ پر مبنی ہے۔ اس سیریز کی ہدایت کاری امرت راج گپتا نے کی ہے اور اسے وکرم اور سریش ترویانی نے ابینڈینشیا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے۔ بھومی کے علاوہ سیریز میں سمرا تجوری اور آدتیہ راہل بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔دلدل ۳۰؍ جنوری ۲۰۲۶ءکو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔ یہ ہندوستان سمیت دنیا کے۲۴۰؍ ممالک میں ایک ساتھ دستیاب ہوگی۔