Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈکپ:گولڈن بوٹ کیلئے جنگ،۷۰؍ سال بعد نیا ریکارڈ قائم

Updated: June 23, 2026, 3:04 PM IST | New York

فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی گولڈن بوٹ کی دوڑ غیرمعمولی حد تک دلچسپ ہوتی جا رہی ہے جہاں لیونل میسی، کائیلیان ایمباپے اور ارلنگ ہالینڈ شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں۔

Erling Haaland.Photo:X
ارلنگ ہالنیڈ۔ تصویر:ایکس

 فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی گولڈن بوٹ کی دوڑ غیرمعمولی حد تک دلچسپ ہوتی جا رہی ہے جہاں لیونل میسی، کائیلیان ایمباپے اور ارلنگ ہالینڈ شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں۔دو میچوں کے بعد ارجنٹائن کے کپتان میسی پانچ گولز کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ فرانس کے ایمباپے اور ناروے کے ہالینڈ چار، چار گولز کے ساتھ ان کے تعاقب میں ہیں۔


ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ صرف دوسرا موقع ہے جب تین کھلاڑی ابتدائی دو میچوں کے بعد چار یا اس سے زیادہ گول اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ایسا۱۹۵۴ء کے عالمی کپ میں ہوا تھا۔ میسی نے آسٹریا کے خلاف دو گول کرکے ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا جبکہ ایمباپے نے عراق کے خلاف دو گول داغ کر جرمنی کے میروسلاو کلوزے کے ۱۶؍ ورلڈ کپ گولز کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔دوسری جانب ارلنگ ہالینڈ نے سینیگال کے خلاف دو گول کرکے اپنے پہلے ہی ورلڈ کپ میں زبردست آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ کی ملک بدری مہم تیز، ۱۸؍ ماہ میں ۹؍ لاکھ تارکینِ وطن امریکہ بدر


ماہرین کے مطابق تینوں اسٹارس نہ صرف گولڈن بوٹ بلکہ ورلڈکپ کے ہمہ وقت گول اسکورنگ ریکارڈز پر بھی نظریں جمائے ہوئے ہیں۔انگلینڈ کے ہیری کین بھی اس دوڑ میں شامل ہو سکتے ہیں جنہوں نے افتتاحی میچ میں دو گول کیے تھے۔۴۸؍ٹیموں پر مشتمل نئے ورلڈ کپ فارمیٹ نے بھی گولز کی تعداد میں اضافہ کیا ہے جس سے دنیا کے بہترین فارورڈز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مزید مواقع مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ورلڈ بینک نے ہندوستان کی معاشی ترقی کیلئے ۱ء۵؍ بلین دالر کے قرض کو منظوری دی


فیفا ورلڈ کپ: الجیریا نے اُردن کو ۱۔۲؍سے شکست دے کر ناک آؤٹ کی امیدوں کو زندہ رکھا
الجیریا نے پہلے ہاف میں پیچھے رہنے کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار کھیل رہی اُردن کو۱۔۲؍ سے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔ میچ کے آغاز سے پہلا ہاف اُردن کے نام رہا۔ ۳۶؍ ویں منٹ میں نزار الراشدان کے گول نے اردن کو ۰۔۱؍گول کی برتری دلائی اور الجیریا پر غلبہ برقرار رکھا۔ تاہم دوسرے ہاف میں الجیریا نے زبردست واپسی کی۔ نادر بینبولی نے ۶۹؍ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے گول کرکے  اسکور۱۔۱؍گول سے برابر کردیا۔ اس کے بعد ۸۲؍ویں منٹ میں امین گیری نے شاندار گول کر کے الجیریا کو ۱۔۲؍گول کی برتری دلا دی، جو بالآخر فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔اس جیت کے ساتھ ہی الجیریا نے ٹورنامنٹ میں تین پوائنٹس سے اپنا کھاتہ کھول لیا ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب اردن کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ گروپ جے میں سب سے نیچے پہنچ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK