Inquilab Logo

فیفا ورلڈ کپ:پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل اور کروشیا کی ٹکر

Updated: December 09, 2022, 12:13 PM IST | new delhi

پانچ ؍بار کی چمپئن ٹیم کو روکنے کیلئے کروشیائی ٹیم کو شاندار کھیل کامظاہرہ کرنا ہوگا۔دوسرے کوارٹر فائنل میںارجنٹائنا کی نیدرلینڈس سے ٹکر،میسی پر ہوںگی سب کی نگاہیں

Brazil football team players have to show a great game against Croatia to win.
برازیل فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو کامیابی حاصل کرنے کیلئے کروشیا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

 قطر میں  کھیلے جا رہے فیفا  ورلڈ کپ ۲۰۲۲ء میں اب صرف ۸؍ٹیمیں رہ گئی ہیں۔ ۲؍ ہفتوں سے بھی کم عرصے میں۳۲؍ ٹیموں کے ساتھ شروع ہونے والا ورلڈ کپ اب۸؍ مضبوط دعویداروں پر مشتمل ہو گیا ہے۔ کوارٹر فائنل مقابلے جمعہ سے کھیلے جائیں گے۔یہاں سے تمام ٹیمیں یا تو آگے بڑھیں گی اور فتح کا مزہ چکھیں گی یا پھر مہم یہاں ختم ہونے کے بعد گھر لوٹ جائیں گی۔ کوارٹر فائنل میں شامل ۴؍ٹیموں میں سے ۴؍ایسی ٹیمیں ہیں جو فیفا عالمی کپ کا خطاب جیت چکی ہیں جبکہ بقیہ ۴؍ٹیموں کے خواہش ہوگی کہ وہ پہلی بار اس چمکتی ہوئی ٹرافی کو اٹھانے میں کامیاب ہو سکیں۔مراکش نے افریقی اور عرب ممالک کی امیدوں کے ساتھ پہلی بار کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔  اگر اعدادوشمار کی بات کریں تو کروشیا بھی مراکش کی طرح ہے۔ اس کیلئے آگے کا سفر تحفے کی طرح  ہوگا۔
تاہم، باقی ۶؍ ٹیمیں یہاں صرف جیتنے آئی تھیں۔ قطر صرف نام کمانے کیلئے آیا تھا۔ انگلینڈ اور فرانس کے جتنے وسائل ہیںشاید ہی کسی اور ٹیم کے پاس ہوں۔ پرتگال کرسٹیانو رونالڈو کو جیت  کے ساتھ رخصت کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ یہاں تک کہ گزشتہ مقابلے میں وہ  ابتدائی۱۱؍ کی لائن اپ میں شامل نہیں تھے۔  نیدر لینڈس کے کوچ لوئس وین گال نے ہمیشہ کہا ہے کہ اگر آپ جیتنے کی کوشش نہیں کررہے ہیں تو فٹبال کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اس کے بعد نمبرآتا ہے جنوبی امریکہ کی ۲؍ بڑی ٹیموں برازیل  اور ارجنٹائنا کا۔ یہ دونوں اب تک کی سب سے متاثر کن ٹیم رہی  ہیں۔  ۵؍بار کی چمپئن برازیلین ٹیم چھٹی بار اس کے حصول سے صرف ۳؍قدم دور ہے۔
برازیل بمقابلہ کروشیا
دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرنے کی کوشش کریں گی،تاہم برازیل کا پلڑا زیادہ بھاری سمجھا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں تیسری مرتبہ ورلڈ کپ میں مدمقابل ہوں گی۔ برازیل اور کروشیا تیسری بار ورلڈ کپ میں ٹکرانے  کیلئے تیار ہیں۔ یوں تو دونوں ٹیموں کی پہلے بھی ۲؍ بار ٹکر ہو چکی ہے لیکن ناک آؤٹ راؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار  مدمقابل ہوں گی ۔ برازیل نے۲۰۰۶ ء میں  ایک صفرسے اور ۲۰۱۴ء میں  ایک کے مقابلے ۳؍گول سے کامیابی حاصل کی  تھی۔تاہم اس بار وہ کروشیا  نئے انداز میں ہے اور اس سے سخت ٹکر ملنے کی امید ہے۔کروشیا کے خلاف جیتنے کیلئے  نیمار کو بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
مارسیلو بروزووچ مڈ فیلڈ میں شاندار کھیل کی وجہ سے کروشیا  کیلئے اہم ترین کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔ بروزووچ کے پاس  میدان کے ہر کونے کا احاطہ کرنے کی صلاحیت ہے لیکن جو چیز اسے الگ کرتی ہے وہ اس کے مواقع پیدا کرنے کا طریقہ ہے۔ بروزووچ  اورکووچ جیسے مڈفیلڈروں کے ساتھ کھیلنے کا فائدہ بھی ہے کیونکہ یہ دونوں کھلاڑی گیند کو اپنے پاس رکھنے میں ماہر ہیں۔
برازیل کی بات کریں تو سب کی نظریں نیمار پر ہوں گی، لیکن ان کیلئے ریچلیو سب سے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ رچرلیسن کی فنشنگ شاندار ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ میں کئی بار  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ بھی کر چکے ہیں۔
 کروشیا کے مڈفیلڈ کی پوری توجہ نیمار کو روکنے پر ہو گی اور ایسی صورت حال میں رچرلیسن حملے کی ذمہ داری لے سکتے ہیں۔ برازیل ویسے تو ۵؍مرتبہ فیفا ورلڈ کپ جیت چکا ہے لیکن اس کی خواہش ہوگی کہ وہ چھٹی بار بھی کامیابی حاصل کر لے۔لیکن اس کیلئے بقیہ میچوں میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK