فٹ بال ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے اپنے افتتاحی میچ میں جرمنی نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوآموز ٹیم کیوراساؤ کو ۱۔۷؍گول سے عبرتناک شکست دے دی ہے۔
EPAPER
Updated: June 15, 2026, 7:02 PM IST | New York
فٹ بال ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے اپنے افتتاحی میچ میں جرمنی نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوآموز ٹیم کیوراساؤ کو ۱۔۷؍گول سے عبرتناک شکست دے دی ہے۔
فٹ بال کی دنیا میں ایک نیا تاریخی باب رقم ہو گیا ہے۔ فٹ بال ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے اپنے افتتاحی میچ میں جرمنی نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوآموز ٹیم کیوراساؤ کو ۱۔۷؍گول سے عبرتناک شکست دے دی ہے۔ اس بڑی اور یکطرفہ فتح کے ساتھ ہی جرمن الیون، برازیل کو پچھاڑ کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والی عالمی طاقت بن گئی ہے۔
Germany take top spot 📊#FIFAWorldCup pic.twitter.com/G261xrcEpN
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) June 14, 2026
یہ بھی پڑھئے:ٹی وی اداکارہ سنچیتا اوگلے نے ممبئی میں خودکشی کر لی، پولیس تحقیقات کر رہی ہے
رواں عالمی کپ کے آغاز سے قبل برازیل ۲۳۷؍ گولز کے ساتھ اس فہرست میں پہلے اور جرمنی ۲۳۲؍ گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان تھا۔ جولین ناگلزمین کی کوچنگ میں میدان میں اترنے والی جرمن ٹیم کو پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیلی ٹیم سے آگے نکلنے کے لیے ایک دھماکے دار آغاز کی ضرورت تھی اور جرمن اسٹرائیکرز نے اس ہدف کو کمال مہارت سے حاصل کیا۔ اب جرمنی کے مجموعی ورلڈ کپ گولز کی تعداد ۲۳۹؍ ہو گئی ہے، جبکہ برازیل ۲۳۸؍ گولز کے ساتھ دوسرے اور ارجنٹائنا ۱۵۲؍ گولز کے ساتھ کافی پیچھے تیسرے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھئے:مسٹر بِیسٹ نے یوٹیوب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ بنایا
جرمنی کی اس تازہ ترین ۱۔۷؍گول کی فتح نے فٹ بال شائقین کے ذہنوں میں ایک پرانی یاد تازہ کر دی ہے۔ ٹھیک ۱۲؍ سال قبل، ۲۰۱۴ء کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جرمنی نے میزبان برازیل کو اسی اسکور یعنی ۱۔۷؍ گول سے عبرتناک شکست دے کر فٹ بال کی تاریخ کا سب سے بڑا دھچکا پہنچایا تھا اور بعد میں عالمی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ آج ایک بار پھر وہی اسکور بورڈ جرمنی کی تاریخی برتری کا گواہ بنا۔ میچ کے ابھی ۶؍ ویں منٹ میں فیلکس نمیچا نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر جرمنی کو سنسنی خیز برتری دلائی۔ یہ رواں ورلڈ کپ کا اب تک کا تیز ترین گول بھی بن گیا ہے۔