Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نیو جرسی میں فیفا ورلڈ کپ فائنل میں شرکت کی تصدیق

Updated: June 25, 2026, 10:03 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نیو جرسی میں فیفا ورلڈ کپ فائنل میں شرکت کرکے فاتح تیم کو ٹرافی پیش کریں گے جبکہ گزشتہ دو ورلڈ کپ میں صرف فیفا صدر نے فاتح ٹیم کو یہ اعزازی انعام دیا تھا۔

US President Donald Trump. Photo: INN
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی۱۹؍ جولائی کو نیو جرسی میں فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے فائنل میں شرکت اور فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کرنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ٹرمپ فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کے ہمراہ ورلڈ کپ ٹرافی پیش کریں گے۔ اس کے برعکس، قطر اور روس میں ہونے والے گزشتہ دو ورلڈ کپ میں صرف فیفا صدر نے فاتح ٹیم کو یہ اعزازی انعام دیا تھا۔انفینٹینو نے ’’فاکس اینڈ فرینڈز‘‘سے گفتگو میں کہا، ’’ہم صدر (ٹرمپ) کے ساتھ مل کر فائنل سے لطف اندوز ہوں گے اور یقیناً ان کے ساتھ مل کر فاتح کو ٹرافی پیش کریں گے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فرانس: ۱۹۴۷ء کے بعد گرمی کی بدترین لہر، ایفل ٹاور، لوور کے اوقات محدود

واضح رہے کہ ٹرافی کی مشترکہ پیشکش کا یہ فیصلہ اس تنازع کے بعد سامنے آیا ہے جو گزشتہ موسم گرما میں نیو جرسی میں۲۰۲۵ء فیفا کلب ورلڈ کپ کی ٹرافی پیش کرنے کے موقع پر پیدا ہوا تھا، جب چیلسی نے موجودہ چیمپئن لیگ کے حامل پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کو شکست دی تھی۔ اگرچہ ٹرمپ کو چیلسی کے کپتان ریس جیمز کو ٹرافی پیش کرنی تھی، لیکن پوڈیم پر ان کے زیادہ دیر ٹھہرنے کے فیصلے نے چیلسی کے کھلاڑیوں کو حیران کر دیا تھا۔اگرچہ گزشتہ کئی ایڈیشن میں انفینٹینو اور فیفا کے سابق صدر سیپ بلاتر نے ورلڈ کپ ٹرافی پیش کی ہیں، لیکن اس سے قبل سربراہانِ مملکت بھی فاتح کپتانوں کو ٹرافی پیش کر چکے ہیں۔۱۹۸۲ء کے ایڈیشن کے دوران، اسپین کے بادشاہ جوآن کارلوس نے اٹلی کے کپتان ڈینو زوف کو فیفا ورلڈ کپ ٹرافی پیش کی تھی۔ اس سے چند سال قبل، ملکہ الزبتھ دوم نے انگلینڈ کی پہلی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد تھری لائنز کے کپتان بوبی چارلٹن کو یہ شاہی اعزاز پیش کیا تھا۔
دریں اثناء  فیفا ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے مقابلے۱۴؍ویں دن میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں سرفہرست ٹیمیں اور ان کے ستارے اپنی کارکردگی دکھارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK