Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈ کپ: ۵؍مرتبہ کا عالمی چیمپئن برازیل عالمی کپ سے باہر

Updated: July 06, 2026, 10:07 AM IST | New York

ارلنگ ہالینڈ کی جانب سے آخری لمحات میں کیے گئے دو گولز کی بدولت ناروے نے پانچ بار کی چیمپئن برازیل کو ۱۔۲؍گول سے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء سے باہر کر دیا ہے۔

Haaland.Photo:X
ہالینڈ۔ تصویر:ایکس

ارلنگ ہالینڈ کی جانب سے آخری لمحات میں کیے گئے دو گولز کی بدولت ناروے نے پانچ بار کی چیمپئن برازیل کو ۱۔۲؍گول  سے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء سے باہر کر دیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ناروے نے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ اس سنسنی خیز مقابلے کے ہیرو ارلنگ ہالینڈ نے میچ کے آخری لمحات (۷۹؍ویں اور  ۹۰؍ویں منٹ) میں دو شاندار گول داغ کر ناروے کو جیت دلائی۔ انجری ٹائم میں برازیل کے لیے نیمار نے پینالٹی کے ذریعے ایک گول کیا، لیکن یہ ہار ٹالنے کے لیے کافی نہیں تھا۔

 

یہ بھی پڑھئے:مراکش اب چونکانے والی ٹیم نہیں، ورلڈ کپ کی دعویدار ہے: ہیڈ کوچ اوہبی


پہلے ہاف میں کھیل کا رخ بالکل الگ ہو سکتا تھا، جب برازیل کے فارورڈ میتھیاس کونہا نے پینالٹی حاصل کی، لیکن ناروے کے اورجان نائلینڈ نے برونو گوئیماریش کی کمزور کوشش کو ناکام بنا دیا۔ کئی مواقع کے باوجود پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔ مقابلے کے تینوں گول میچ کے دوسرے ہاف میں آئے۔ وقفے کے بعد ناروے نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، جس کا سہرا سولبیکن کی جانب سے کی گئی دو بڑی اور شاید غیر متوقع تبدیلیوں کے سر جاتا ہے۔ انہوں نے الیگزینڈر سورلوتھ اور انتونیو نوسا کی جگہ اینڈریاس شیلڈروپ اور آسکر باب کو میدان میں اتارا۔

یہ بھی پڑھئے:’’میکس، من اور میاؤزاکی‘‘ دلوں کو جوڑنے آرہے ہیں، فلم کا ٹیزر جاری


دوسری طرف برازیل کے کوچ کارلو اینچلوٹی کی تبدیلیاں جن میں اینڈرک اور نیمار جیسے کھلاڑی شامل تھے، نے شاید شائقین کو خوش کیا ہو، لیکن کھیل پر اس کا کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔ ناروے کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ میامی میں انگلینڈ سے ہوگا۔ برازیل کے لئے یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ ۳۶؍ برسوں میں عالمی کپ میں پہلی مرتبہ اتنے جلدی گیم سے باہر ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK