Inquilab Logo Happiest Places to Work

مراکش اب چونکانے والی ٹیم نہیں، ورلڈ کپ کی دعویدار ہے: ہیڈ کوچ اوہبی

Updated: July 05, 2026, 10:30 PM IST | New York

مراکش کے ہیڈ کوچ محمد اوہبی نے کہا کہ کنیڈا کو ۰۔۳؍گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد، ان کی ٹیم اب کوئی ’’حیرانی والی بات‘‘ نہیں بلکہ ورلڈ کپ میں ’’حقیقی دعویدار‘‘ ہے۔

Morrocon Team.Photo:X
مراکشی ٹیم۔ تصویر:ایکس

مراکش کے ہیڈ کوچ محمد اوہبی نے کہا کہ کنیڈا کو ۰۔۳؍گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد، ان کی ٹیم اب کوئی ’’حیرانی والی بات‘‘ نہیں بلکہ ورلڈ کپ میں ’’حقیقی دعویدار‘‘ ہے۔
اوہبی نے ہفتہ کو پریس کانفرنس میں کہا ’’جب لوگ اب مراکش کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو وہ فٹ بال کے ایک بڑے ملک کے بارے میں بات کررہے ہوتے ہیں۔ یہ بڑے فخر کی بات ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ تو صرف شروعات ہے۔ ہم آگے بڑھتے رہنا چاہتے ہیں۔ پہلے ہاف میں کنیڈا زیادہ جاحانہ ٹیم تھی۔ اس نے مراکش پر مسلسل دباؤ بنایا، جس سے مراکش سے ایسی غلطیاں ہوئیں جو وہ عام طورپر نہیں کرتے اور جب بھی کنیڈا کو گیند ملی، اس نے تیزی سے حملہ کیا، لیکن دوسرے ہاف میں اٹلس لائنز نے اپنی کلاس دکھائی۔ ایزدین اوناہی نے دو گول کیے اور پھر سفیان رحیمی نے آخر میں تیسرا گول کرکے جیت پکی کردی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’میکس، من اور میاؤزاکی‘‘ دلوں کو جوڑنے آرہے ہیں، فلم کا ٹیزر جاری


کوچ نے کہا کہ دوسرے ہاف میں حکمت عملی میں کی گئی تبدیلیاں جیت کا باعث بنیں۔ انہوں نے کہا’’دوسرے ہاف میں ہم بہتر تھے۔ وہ بھی اتنے ہی جارحانہ تھے، پھر بھی ان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں تھی۔ ہم نے جو تبدیلیاں کیں ان سے فرق پڑا۔ ہمارا کنٹرول بہتر تھا۔ ہم نے ان کے ڈیفنس کے پیچھے پاس دینے کی کوشش کی اور اس سے انہیں اپنے ہی گول کی طرف منھ کرکے ڈیفنس کرنا پڑا۔ یہ ہمارے لئے اچھا رہا۔‘‘
۰۔۳؍گول کے اسکور کے باوجود، اوہبی نے کہا کہ انہیں کو ہوسٹ سے کڑی ٹکر کی امید تھی۔ مجھے اب تک کے سب سے مشکل میچ کی امید تھی اور میں صحیح تھا۔ مجھے واقعی توقع تھی کہ یہ ٹیم ہمارے لیے مشکل کھڑی کرے گی۔ راؤنڈ آف۱۶؍ میں آپ کو۰۔۳؍گول  جیسے اسکور زیادہ دیکھنے کو نہیں ملیں گے۔‘‘ اس نتیجے کا مطلب ہے کہ مراکش مسلسل دوسری بار کوارٹر فائنل میں پہنچے گا۔ اس سے قبل،۲۰۲۲ء میں، وہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بنے تھے۔
اوہبی نے کہا’’ہم رکنا نہیں چاہتے۔ ہم وہی جوش اور وہی بھروسہ برقرار رکھیں گے۔ ہم فائنل تک پہنچنا چاہتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ کسی مخالف سے بدلہ لینے کے بارے میں نہیں ہے۔ ہم صرف ممکن حد تک آگے جانا چاہتے ہیں اور اپنے لوگوں کو فخر محسوس کرانا چاہتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:جرمنی کی کوچنگ سنبھالنے کے لیے تیار ہوں : یورگن کلوپ


رینارڈ نے تیونس سے ناطہ توڑ لیا
 فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءسے ٹیم کے گروپ اسٹیج سے  باہر ہونے کے بعد ہروے رینارڈ نے تیونس کے منیجر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔۱۴؍ جون کو گروپ اسٹیج اوپنر میں تیونس کے سویڈن سے ۱۔۵؍سے ہارنے کے بعد ۵۷؍ سالہ فرانسیسی نے صابری لاموشی کی جگہ لی تھی۔ رینارڈ نے ہفتہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹیم کی قیادت کرنے کا موقع دینے پر تیونس کی فٹ بال فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘میرا ایڈونچر یہیں ختم ہوتا ہے۔‘‘ رینارڈ کی کمان کے تحت، تیونس جاپان سے۰۔۴؍گول  اور نیدرلینڈز سے ۱۔۳؍گول  سے ہارگیا، گروپ ایف میں آخری نمبر پر رہا۔ ان کے پچھلے کوچنگ تجربے میں  مراکش، سعودی عرب، کوٹے ڈی آئیور اور انگولا کے انچارج شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK