فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں تیسرے نمبر کے لیے کھیلے گئے مقابلے میں انگلینڈ نے فرانس کو ۴۔۶؍گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ اس میچ میں ایک گول کرنے کے ساتھ ہی جوڈ بیلنگھم نے انگلش فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
EPAPER
Updated: July 19, 2026, 4:07 PM IST | New York
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں تیسرے نمبر کے لیے کھیلے گئے مقابلے میں انگلینڈ نے فرانس کو ۴۔۶؍گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ اس میچ میں ایک گول کرنے کے ساتھ ہی جوڈ بیلنگھم نے انگلش فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں تیسرے نمبر کے لیے کھیلے گئے مقابلے میں انگلینڈ نے فرانس کو ۴۔۶؍گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ اس میچ میں ایک گول کرنے کے ساتھ ہی جوڈ بیلنگھم نے انگلش فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ بیلنگھم ایک ہی فیفا ورلڈ کپ ایڈیشن میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ فرانس کے خلاف انہوں نے ٹورنامنٹ کا اپنا ساتواں گول اسکور کیا اور اس کے ساتھ ہی ہیری کین اور گیری لائنیکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ہیری کین نے۲۰۱۸ء اور ۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ میں ۶۔۶؍ گول کیے تھے، جبکہ گیری لائنیکر نے ۱۹۸۶ء کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے لیے ۶؍ گول اسکور کیے تھے۔ بیلنگھم نے اپنا تاریخی گول انجری ٹائم میں کیا۔
یہ بھی پڑھئے:ورلڈ کپ فائنل سے قبل نیویارک اور نیو جرسی میں فضائی آلودگی نے خدشات بڑھا دیے
انگلینڈ کی شاندار شروعات، فرانس کی واپسی ناکام
انگلینڈ نے میچ کے آغاز ہی سے مکمل برتری قائم رکھی۔ تیسرے منٹ میں ڈیکلن رائس نے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ ۱۸؍ویں منٹ میں ایزری کونسا نے دوسرا گول اسکور کیا۔ اس کے بعد بوکایو ساکا نے ۳۷؍ویں اور ۴۳؍ویں منٹ میں لگاتار دو گول کر کے پہلے ہاف کے اختتام تک انگلینڈ کو ۰۔۴؍گول کی مضبوط برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں فرانس نے شاندار واپسی کی کوشش کی۔ کیلین ایمباپے نے۴۸؍ویں منٹ میں پہلا اور پھر ایک اور گول کیا، جبکہ بارکولا نے ۵۸؍ویں منٹ میں گول کر کے اسکور ۳۔۴؍گول تک پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کو ۱۱؍سال مکمل، سلمان خان فلمز نے جشن منایا
ساکا اور بیلنگھم نے جیت یقینی بنا دی
۸۷؍ویں منٹ میں بوکایو ساکا نے پنالٹی پر گول کر کے انگلینڈ کی برتری ۳۔۵؍گول کر دی۔ انجری ٹائم میں عثمان ڈیمبیلے نے فرانس کے لیے چوتھا گول کیا، تاہم اسی دوران جوڈ بیلنگھم نے انگلینڈ کا چھٹا اور اپنا پہلا گول اسکور کر کے ۴۔۶؍گول کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔۱۹۶۶ء میں ورلڈ کپ جیتنے کے بعد یہ فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی دوسری بہترین کارکردگی قرار دی جا رہی ہے۔