چیک جمہوریہ کی حکومت اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی پر غورکر رہی ہے؛ حکومت کنڈرگارٹن، پرائمری اسکولوں، اعلیٰ کورس کی نچلی جماعتوں میں موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک مواصلاتی آلات کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے قانون کی منظوری دینے والی ہے۔
EPAPER
Updated: July 19, 2026, 10:12 PM IST | Prague
چیک جمہوریہ کی حکومت اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی پر غورکر رہی ہے؛ حکومت کنڈرگارٹن، پرائمری اسکولوں، اعلیٰ کورس کی نچلی جماعتوں میں موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک مواصلاتی آلات کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے قانون کی منظوری دینے والی ہے۔
چیک جمہوریہ کی مقامی میڈیا کے مطابق حکومت اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی پر غورکر رہی ہے؛ حکومت کنڈرگارٹن، پرائمری اسکولوں، اعلیٰ کورس کی نچلی جماعتوں میں موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک مواصلاتی آلات کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے قانون کی منظوری دینے والی ہے۔ جیسا کہ ریڈیو پراگ انٹرنیشنل نے بتایا کہ وزیرِ اعظم آندری بابیش اور وزیرِ تعلیم رابرٹ پلاگا کی طرف سے پیش کردہ یہ بل، کلاس روم کے علاوہ اسکول کے وقفوں، کیفے ٹیریا، اور اسکول کے بعد کے پروگراموں تک بھی پابندی کو بڑھا دے گا۔ تاہم اس تجویز میں ان طلبہ کے لیے استثناء فراہم کیا گیا ہے جنہیں طبی وجوہات یا خصوصی تعلیمی ضروریات کی بنا پر الیکٹرانک آلات درکار ہوں۔ اس کے علاوہ، اسکولوں کو اجازت ہوگی کہ وہ اسباق یا اسکولی سیر کے دوران، جب تعلیمی مقاصد کے لیے ضروری سمجھا جائے، ان آلات کے استعمال کی اجازت دیں۔
یہ بھی پڑھئے: ہنگری کے وزیر اعظم کی ووٹنگ کی عمر۱۶؍ سال کرنے کی حمایت
بعد ازاں بچوں کےمحتسب مارٹن بینیش نے اس تجویز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کے پاس پہلے سے ہی اپنے داخلی قواعد کے ذریعے طلبہ کے موبائل فون کے استعمال کو منظم کرنے کے لیے کافی اختیار موجود ہے، اور اضافی قانون سازی غیر ضروری ہے۔ واضح رہے کہ بچوں مین موبائل فو ن کا بڑھتا استعمال دنیا بھر میں تشویش کا باعث بن رہاہے، بچوں پر اس کے منفی اثرات کے تعلق سے متعدد تحقیقات کے نتائج سامنے آچکے ہیں، اس کے علاوہ ماہرین نے بھی بچوں کے موبائل استعمال کے تعلق سے خدشات کا اظہار کیاہے۔ یہی وجہ ہے کہ آسٹریلیا، برطانیہ سمیت کئی ممالک نے موبائل کمپنیوں کیلئے سخت قوانین متعارف کرائے ہیں، ساتھ ہی موبائل استعمال کرنے کی عمر مقرر کی ہے۔ چیک جمہوریہ اس جانب قدم بڑھانے والا تازہ ترین ملک ہے۔