Inquilab Logo Happiest Places to Work

بیلجیم : مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے سامان کی درآمد پر پابندی کی منظوری

Updated: July 19, 2026, 10:05 PM IST | Brussels

بیلجیم نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے سامان کی درآمد پر پابندی کی منظوری دے دی، یہ پابندی اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائی کےخلاف اقدامات کا حصہ ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

بیلجیم کی وفاقی حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں سے پہلے اپنے آخری اجلاس میں متعدد اقدامات کی منظوری دی، جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے آنے والے سامان کی درآمد پر پابندی بھی شامل ہے۔ یہ پابندی گزشتہ گرمیوں کے آخر میں حکومت کی جانب سے اسرائیل کی غزہ میں فوجی کارروائی اور بڑھتی ہوئی شہری ہلاکتوں کےخلاف طے پانے والے معاہدے کا حصہ تھی۔بیلگا نیوز ایجنسی کے مطابق، پابندی کے نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات ابھی حتمی نہیں کی گئی ہیں۔
یاد رہےکہ غزہ میں مسلسل اسرائیلی حملوں نے دنیا بھر میں خصوصاً یورپ میں اسرائیل مخالف لہر پیدا کردی ہے، مزید برآں بڑے پیمانے پر فلسطین کی حمایت میں عوامی مظاہرے کا اہتمام بھی کیا گیا، جن میں حکومتوں سے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ، عوامی میں پھیلی شدید ناراضگی کا ادراک کرتے ہوئے متعدد ممالک کی حکومتوں نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تجارتی اور دفاعی معاہدے معطل کردئے، بیلجیم حکومت کا اسرائیلی درآمد پر پابندی لگانا اسی عوامی جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ 
 ذہن نشین  رہے کہ اسرائیل نے۱۰؍ اکتوبر۲۰۲۵ء سے نافذ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھی۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں نے ۱۱۰۰؍ سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور ۳۶۰۰؍سے زائد کو زخمی کیا ہے۔ جبکہ وزارت کا کہنا ہے کہ اکتوبر ۲۰۲۳ءسے غزہ میں اسرائیل نے ۷۳۰۰۰؍ سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک اور۱۷۳۰۰۰؍ سے زائد کو زخمی کیا ہے، جبکہ اس علاقے کے تقریباً۹۰؍ فیصد شہری نظام کو  تباہ کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK