فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے پری کوارٹر فائنل میں کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں پرتگال کا مقابلہ منگل کی علی الصباح ڈلاس اسٹیڈیم میں الامین جمال کی اسپینی ٹیم سے ہوگا۔
EPAPER
Updated: July 05, 2026, 8:06 PM IST | New York
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے پری کوارٹر فائنل میں کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں پرتگال کا مقابلہ منگل کی علی الصباح ڈلاس اسٹیڈیم میں الامین جمال کی اسپینی ٹیم سے ہوگا۔
فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے پری کوارٹر فائنل میں کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں پرتگال کا مقابلہ منگل کی علی الصباح ڈلاس اسٹیڈیم میں الامین جمال کی اسپینی ٹیم سے ہوگا، جہاں شائقین کو روایتی یورپین ڈربی دیکھنے کو ملے گی۔ پرتگال اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہا ہے، تاہم اس کی کارکردگی زیادہ متاثر کن نہیں رہی۔ گروپ مرحلے میں ایک کامیابی اور دو ڈرا کے ساتھ کولمبیا کے بعد دوسرے نمبر پر رہنے والی ٹیم نے راؤنڈ آف ۳۲؍میں کروشیا کو شکست دے کر آخری ۱۶ھمیں جگہ بنائی۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈکپ :کیپ وردے کے خلاف میچ میں لیونل میسی کے سر پر زخم
۴۱؍ سالہ کرسٹیانو رونالڈو اپنی بہترین فارم میں نہ ہونے کے باوجود چار میچوں میں تین گول کے ساتھ پرتگال کے سب سے کامیاب گول اسکورر رہے ہیں۔ پرتگال ۱۹۶۶ء اور ۲۰۰۶ء میں سیمی فائنل تک پہنچ چکا ہے اور اس بار پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی کا خواہاں ہے۔ وٹینیا، برونو فرنینڈیز اور جواؤ نیویس جیسے مڈفیلڈر رونالڈو کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔
دوسری جانب کوچ لوئیس ڈی لا فوئنٹے کی قیادت میں اسپین شاندار فارم میں ہے۔ ۲۰۱۰ء کی عالمی چیمپئن ٹیم نے گروپ ایچ میں دو فتوحات اور ایک ڈرا کے ساتھ سرفہرست رہنے کے بعد راؤنڈ آف ۳۲؍ میں آسٹریا کو ۰۔۳؍گول سے شکست دی اور اب تک ٹورنامنٹ میں ایک بھی گول قبول نہیں کیا ہے۔
اسپین کی جانب سے میکل اویارزابال چار گول کے ساتھ سب سے کامیاب گول اسکورر ہیں، جبکہ الامین جمال نے ایک گول کیا ہے، تاہم اپنی رفتار اور مہارت سے مسلسل متاثر کیا ہے۔ یہ مقابلہ کرسٹیانو رونالڈو اور الامین جمال کے درمیان نسلوں کی کشمکش کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، جہاں ایک جانب عالمی فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے والے رونالڈو ہیں، تو دوسری جانب مستقبل کے سپر اسٹار سمجھے جانے والے نوجوان الامین جمال ۔
یہ بھی پڑھئے:عامر خان اور گوری اسپریٹ ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے
پرتگال اور اسپین کے درمیان ریکارڈ
دونوں ٹیمیں اب تک ۴۱؍ مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں اسپین نے ۱۸؍ جبکہ پرتگال نے سات میچ جیتے ہیں، جبکہ ۱۶؍مقابلے برابر رہے ہیں۔ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان چھ مقابلے ہوئے ہیں، جن میں اسپین نے چار جیتے جبکہ دو میچ ڈرا رہے، جن میں ۲۰۱۸ء ورلڈ کپ کا سنسنی خیز ۳۔۳؍ کا مقابلہ بھی شامل ہے۔