• Wed, 14 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا ورلڈ کپ : امریکی سفری پابندیوں نے افریقی شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

Updated: January 14, 2026, 8:04 PM IST | New York

امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء سے قبل ایک بڑے سفارتی تنازع نے جنم لے لیا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے عائد کردہ حالیہ سفری پابندیوں نے افریقہ کی دو بڑی فٹ بال طاقتوں، سینیگال اور آئیوری کوسٹ کے ہزاروں شائقین کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ہے۔

Fifa World Cup.Photo:INN
فیفا ورلڈ کپ ۔تصویر:آئی این این

 امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو میں  ہونے والے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء سے قبل ایک بڑے سفارتی تنازع نے جنم لے لیا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے عائد کردہ حالیہ سفری پابندیوں نے افریقہ کی دو بڑی فٹ بال طاقتوں، سینیگال اور آئیوری کوسٹ کے ہزاروں شائقین کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا ہے۔
دسمبر میں جاری ہونے والی نئی امریکی پالیسی کے تحت  سینیگال اور آئیوری کوسٹ کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن پر سیکوریٹی اسکریننگ میں خامیوں کی وجہ سے جزوی پابندیاں عائد ہیں۔ وہ شائقین جو پہلے سے امریکی ویزا نہیں رکھتے، اب میچز دیکھنے کے لیے امریکہ نہیں جا سکیں گے۔  کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اور ان کے قریبی اہل خانہ کو اس پابندی سے چھوٹ دی گئی ہے۔
کھلاڑیوں اور کپتانوں (فرانک کیسیے اور یان دیوماندے) کا کہنا ہے کہ وہ میدان میں بہترین کارکردگی کی کوشش کریں گے، لیکن شائقین کی عدم موجودگی ان کے حوصلوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اب ان ٹیموں کو صرف ان شائقین کی سپورٹ حاصل ہوگا۔ مجموعی طور پر، امریکی سفری پابندی نے ورلڈ کپ کی  عالمی  اسپرٹ پر سوالات کھڑے کر دئیے ہیں، جہاں کھیل کو قوموں اور عوام کو جوڑنے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، مگر موجودہ حالات میں ہزاروں شائقین اس تاریخی ایونٹ سے محروم رہنے کے خدشے سے دوچار ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فٹ بال کا مقصد قوموں کو جوڑنا ہے، لیکن سیاسی بنیادوں پر لگنے والی ان پابندیوں نے ورلڈ کپ کی عالمگیریت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ مزید برآں، ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی افریقی شائقین کے لیے ایک بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں، جس سے یہ ایونٹ غریب ممالک کے مداحوں کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:ہندوستان کی تھوک مہنگائی کی شرح دسمبر میں بڑھ کر۸۳ء۰؍ فیصد ہو گئی

آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان: ٹی ۲۰؍ سیریز کا شیڈول جاری، تمام میچ لاہور میں ہوں گے
 پاکستان کرکٹ بورڈ  نے رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی  ۲۰؍ میچز پر مشتمل سیریز کا میلہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سجے گا۔آسٹریلوی ٹیم بدھ ۲۸؍ جنوری کو لاہور پہنچے گی، جس کے فوراً بعد ایکشن سے بھرپور مقابلوں کا آغاز ہوگا۔پہلا ٹی ۲۰؍ جنوری قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں،دوسرا ٹی ۲۰؍۳۱؍ جنوری قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں تیسرا ٹی  ۲۰؍ یکم  فروری قذافی اسٹیڈیم، لاہورشام ۶؍ بجے  سے پاکستانی وقت کے مطابق کھیلیں جائیں  گے۔

یہ بھی پڑھئے:۷؍اننگز میں ۵۷۸؍رن، نیوزی لینڈ کیخلاف گل کی شاندار کارکردگی

یہ سیریز اگلے  ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی  ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کی تیاریوں کے لیے دونوں ٹیموں کے پاس آخری اور سنہری موقع ہے۔پاکستان عالمی کپ کے گروپ اے میں شامل ہے۔آسٹریلیا عالمی کپ کے گروپ بی کا حصہ ہے۔مارچ ۲۰۲۲ء کے بعد یہ آسٹریلیا کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل کینگروز نے ۲۰۲۲ء میں پاکستان آ کر ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی  ۲۰؍ سیریز کھیلی تھی، جس نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کے تعلقات کو مزید استحکام بخشا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK