Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ : ۱۶۔۱۶؍ ٹیمیں نئے فارمیٹ میں مقابلہ کریں گی

Updated: August 12, 2026, 6:05 PM IST | Mumbai

بلجیم اور نیدرلینڈز کی میزبانی میں ۱۵؍ سے ۳۰؍ اگست تک ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں خواتین اور مردوں کے زمرے میں ۱۶۔۱۶؍ ٹیمیں نئے فارمیٹ کے تحت مقابلہ کریں گی۔ دونوں زمرے کے لیے الگ الگ ٹورنامنٹ ہوں گے۔

Hockey World Cup.Photo:X
ہاکی ورلڈ کپ۔ تصویر:ایکس

بلجیم  اور نیدرلینڈز کی میزبانی میں ۱۵؍ سے ۳۰؍ اگست تک ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں خواتین اور مردوں کے زمرے میں ۱۶۔۱۶؍ ٹیمیں نئے فارمیٹ کے تحت مقابلہ کریں گی۔ دونوں زمرے کے لیے الگ الگ ٹورنامنٹ ہوں گے۔ دونوں مقابلوں میں شامل ۱۶۔۱۶؍ ٹیموں کو چار، چار ٹیموں پر مشتمل چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گزشتہ ورلڈ کپ کے برعکس اس بار کوارٹر فائنل نہیں ہوں گے، جس سے ٹیموں کے لیے خطاب تک پہنچنے کا راستہ بھی بدل جائے گا۔


ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا پہلا مرحلہ یعنی پول مرحلہ ۱۵؍ سے ۲۰؍ اگست ۲۰۲۶ءتک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے آغاز میں ہر زمرے کی ۱۶؍ ٹیموں کو چار ٹیموں پر مشتمل پول اے، بی، سی اور ڈی میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر ٹیم اپنے پول کی دیگر ٹیموں کے خلاف ایک، ایک میچ کھیلے گی، یعنی ہر ٹیم تین میچ کھیلے گی۔ نتائج کی بنیاد پر ہر پول میں ٹیموں کی پہلی سے چوتھی پوزیشن طے ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:بولینڈ کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جگہ نہیں ملی

دوسرے مرحلے میں ۲۱؍ سے ۲۴؍ اگست تک کراس اوور پول میچز ہوں گے۔ پول مرحلہ ختم ہونے کے بعد ٹیموں کو پہلے مرحلے میں حاصل کردہ پوزیشن کی بنیاد پر چار نئے پولز، ای، ایف، جی اور ایچ میں تقسیم کیا جائے گا۔ہر ٹیم ان حریفوں کے خلاف مزید تین میچ کھیلے گی جن کے خلاف اس نے ابتدائی مرحلے میں مقابلہ نہیں کیا ہوگا۔ اس کے علاوہ پہلے مرحلے میں اپنے پول سے آگے بڑھنے والی دوسری ٹیم کے خلاف حاصل کیا گیا نتیجہ دوسرے مرحلے میں بھی شمار ہوگا۔تیسرے مرحلے میں ۲۷؍ اور ۲۸؍ اگست کو درجہ بندی کے میچز اور سیمی فائنل ہوں گے۔ پول ای، ایف، جی اور ایچ کی درجہ بندی کی بنیاد پر پانچویں سے ۱۶؍ویں پوزیشن کے لیے درجہ بندی کے میچز طے ہوں گے، جبکہ پول ای اور ایف کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔میڈل کے مقابلے ۲۹؍ اور۳۰؍ اگست کو ہوں گے۔ ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کا اختتام ۲۹؍ اگست کو نیدرلینڈز میں کانسہ کے تمغے کے میچ اور فائنل کے ساتھ ہوگا۔ وہیں مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ کا اختتام ۳۰؍ اگست کوبلجیم میں کانسہ کے تمغے کے میچ اور اس کے بعد فائنل کے ساتھ ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:منوج منتشر کا ’’چھاوا‘‘ کو تقسیم کرنے والی فلم قرار دینے پر اے آر رحمان سے سوال

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کریگ فلٹن نے نئے فارمیٹ پر کہاکہ ’’اس سے چیزیں کافی بدل جاتی ہیں۔ مجھے کوارٹر فائنل پسند ہیں کیونکہ اس مرحلے پر ٹورنامنٹ دلچسپ موڑ پر پہنچ جاتا ہے۔ کوارٹر فائنل میں کچھ بھی ہوسکتا ہے اور ہم ماضی میں ایسا دیکھ بھی چکے ہیں۔ لیکن فارمیٹ تبدیل ہوچکا ہے اور ہمیں اس کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔ ‘‘
انہوں نے کہا کہ نئے فارمیٹ میں پول مرحلے پر بہت زیادہ توجہ ہوگی۔ جو دو ٹیمیں آگے بڑھیں گی، ان میں پول میں سرفہرست رہنے والی ٹیم اپنے پوائنٹس بھی آگے لے جائے گی۔ اگر دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی فاتح ہوتا ہے تو فاتح کو تین پوائنٹس ملیں گے، جبکہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ ملے گا۔ دوسرے راؤنڈ میں پوائنٹس ساتھ لے کر جانا بہت بڑا فرق پیدا کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK