بنگلہ دیش نے میچ کے پانچویں دن اپنی دوسری اننگز ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۸۵؍ رن پر پر ڈکلیئر کر دی، سری لنکا کی دوسری اننگز کا اسکور ۴؍ وکٹ پر ۷۲؍رن رہا۔
EPAPER
Updated: June 22, 2025, 11:10 AM IST
بنگلہ دیش نے میچ کے پانچویں دن اپنی دوسری اننگز ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۸۵؍ رن پر پر ڈکلیئر کر دی، سری لنکا کی دوسری اننگز کا اسکور ۴؍ وکٹ پر ۷۲؍رن رہا۔
سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا۔ بنگلہ دیش نے سنیچر کوپانچویں دن اپنی دوسری اننگز ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۸۵؍ رن پر پر ڈکلیئر کر دی۔ سری لنکا کو جیت کیلئے ۲۹۶؍رن بنانے تھے۔ جب میچ ڈرا ہوا تو سری لنکا کا اسکور۴؍ وکٹوں کےنقصان پر ۷۲؍رن تھا۔ گالے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹیم نے پہلی اننگز میں ۴۹۵؍ رن بنائے۔ جواب میں سری لنکا پہلی اننگز میں ۴۸۵؍رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ پانچویں دن بارش کی وجہ سے میچ کئی بار روکا گیا۔ اس دوران سری لنکا کے آل راؤنڈر اینجیلو میتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، یہ ان کا آخری ٹیسٹ میچ تھا۔ سیریز کا دوسرا میچ ۲۵؍جون کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پانچویں دن بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز۳؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۷۷؍ر ن سےدوبارہ شروع کی۔ اس کے بعد ٹیم نے ۱۰۸؍ رن کا اضافہ کیا اور لنچ کے بعد۶؍ وکٹو ں کے نقصان پر۲۸۵؍پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ دوسری اننگز میں بھی نجم الحسین شانتو نے ۱۲۵؍ رن کی ناقابل تسخیر اننگ کھیلی۔ انہوں نے پہلی اننگز میں بھی ۱۴۸؍ رن بنائے تھے۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ان کے علاوہ شادمان اسلام نے ۷۶؍ رن بنائے۔
سری لنکا کی پہلی اننگز میں نسانکا نے ۱۸۷؍ رن بنائے
سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں اوپنر پاتھم نسانکا نے سب سے زیادہ رن بنائے جنہوں نے ۲۵۶؍گیندوں پر۱۸۷؍ رن کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے ۲۳؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اس کے علاوہ کامندو مینڈس نے ۱۴۸؍ گیندوں پر۸۷؍اور دنیش چندیمل نے ۱۱۹؍ گیندوں میں ۵۴؍ رن بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے نعیم حسن نے ۵؍ وکٹیں حاصل کیں۔ حسن محمود نے ۳؍ جبکہ تیج الاسلام اور مومن الحق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔