Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۹؍ سال بعد ’’کھوسلہ کا گھونسلہ‘‘ کا سیکوئل بنایا جائے گا

Updated: July 26, 2025, 10:32 PM IST | Mumbai

۱۹؍ سال بعد فلم ’’کھوسلہ کا گھونسلہ‘‘ کا سیکوئل بنایاجائے گا۔ فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ کی شروعات نومبر میں ہوگی جبکہ اس فلم کو۲۰۲۶ء میں ریلیز کیا جائے گا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۱۹؍ سال بعد دیباکر بنرجی کی فلم ’’کھوسلہ کا گھونسلہ‘‘ کا سیکوئل بنایاجائے گا۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق ’’کھوسلہ کا گھونسلہ ۲‘‘ فی الحال اپنے اسکرپٹ کے مرحلے میں ہے اور فلم میں کلیدی کردار کیلئے ہما قریشی کا انتخاب کیا گیا ہے۔‘‘ امیش بست اور ان کی ٹیم نے فلم کے سیکوئل کی اسکرپٹ تیار کر لی ہے۔ پنک ویلا سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’کھوسلہ کا گھونسلہ ۲‘‘کی اسکرپٹ مکمل ہوچکی ہے جبکہ فلم کاسٹنگ کے مرحلے میں ہے۔ ٹیم فلم کی شوٹنگامسال کے آخر میں شروع کر سکتی ہے جبکہ فلم ۲۰۲۶ء میں ریلیز کیا جائے گی۔ ’’کھونسلہ کا گھونسلہ‘‘کی طرح اس کا سیکوئل بھی مزاحیہ ہوگا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: جیمس کیمرون کی ’’اوتار: فائر اینڈ ایش‘‘ کا ٹریلر لیک، مداح فلم دیکھنے کیلئے بے چین

ذرائع نے اپنی رپورٹ میں مزید کہاہے کہ ’’کھوسلہ کا گھونسلہ ۲‘‘ کیلئے ہما قریشی کو کلیدی کردار کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے فلم کی اسکرپٹ سنی جو انہیں پسند آئی ہے۔ اس فلم کو ٹی سیریز کے ذریعے پروڈیوس کیا جاسکتاہے جبکہ ابھی فلم میں ترمیم کی جارہی ہے۔‘‘ انوپم کھیر اور بومن ایرانی بھی ’’کھوسلہ  کا گھونسلہ‘‘ کے سیکوئل میں کلیدی کردارنبھائیں گے۔ کام کے محاذ پر ہما قریشی اپنی اگلی فلم ’’بیان‘‘ کی ریلیز کیلئے تیار ہیں جس کا پریمیر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دکھایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK