۱۵؍ افراد کا تعلق ٹیکنالوجی کے شعبے سے، بیشتر اے آئی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔
EPAPER
Updated: October 06, 2026, 1:25 PM IST | Agency | New Jersey
۱۵؍ افراد کا تعلق ٹیکنالوجی کے شعبے سے، بیشتر اے آئی کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔
فوربس نے اس سال ۳۴؍نئے ارب پتیوں کی لسٹ جاری کی ہے اور ان میں نمایاں تعداد کی دولت اے آئی سے وابستہ کمپنیوں سے حاصل ہوئی ہے۔فوربس کے مطابق ۳۴؍ نئے افراد کی مجموعی دولت تقریباً ۳۲۱؍ارب ڈالر ہے۔ ان میں ۱۵؍ افراد ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں زیادہ تر اے آئی سے متعلق کاروبار سے وابستہ ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک بچی سمیت۴؍ فلسطینی شہید،متعدد زخمی
ان نئے امیر ترافراد میں سرفہرست کون ہے؟
گریگ بروک مین جو اوپن اے آئی کے شریک بانی ہیں،۲۵ء۵؍ ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ نئے آنے والوں میں سب سے امیرہیں۔اے آئی روبوٹکس کمپنی فگر کے بانی بریٹ ایڈکاک۲۳ء۴؍ ارب ڈالر کے مالک ہیں جبکہ انتھروپک کے چھ شریک بانیوں میں سے ہر ایک کی دولت تقریباً۱۵ء۵؍ ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔’اے آئی کاگنیشن‘ کے شریک بانی اسٹیون ہاؤ تقریباً۵ء۸؍ ارب ڈالر کے ساتھ فوربس کے۴۰۰؍ امیر ترین افراد کے سب سے کم عمر نئے رکن بنے۔فوربس۴۰۰؍ میں۴۰؍ سال سے کم عمر ارب پتیوں کی تعداد ۴؍ سے بڑھ کر ۱۰؍ ہوگئی ہے۔ ان ۱۰؍ میں سے ۷؍ نوجوانوں کی دولت براہِ راست اے آئی سے وابستہ ہے۔یہ تبدیلی اس بات کی علامت ہے کہ اے آئی صرف ٹیکنالوجی کا شعبہ نہیں رہا بلکہ نئی دولت پیدا کرنے کا ایک بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔ کمپنیوں کی قدر میں بہت بڑے اضافے کے باعث بانیوں اور ابتدائی سرمایہ کاروں کے حصص کی مالیت چند سالوں میں اربوں ڈالر تک پہنچ رہی ہے۔