Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باب کاؤپر کا انتقال

Updated: May 12, 2025, 10:53 AM IST | Sydney

آسٹریلیا کیلئے ۲۷؍ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کرکٹر باب کاؤپر کا ۸۴؍سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

Bob Cowper. Photo: INN.
باب کاؤپر۔ تصویر: آئی این این۔

آسٹریلیا کیلئے ۲۷؍ ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کرکٹر باب کاؤپر کا ۸۴؍سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے کاؤپر کی موت پر سوگ کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان میں کہاکہ ’’کاؤپر بائیں ہاتھ کے بہت باصلاحیت بلے باز تھے۔ وہ اپنے شاندار اسٹروکس، کریز پر صبر کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے بڑا اسکور کرنے کی صلاحیت کیلئے مشہور تھے۔ ‘‘ سی اے نے اس دکھ کی گھڑی میں باب کے اہل خانہ، دوستوں اور سابق ساتھیوں کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز کاؤپر نے وکٹوریہ کیلئے اپنا زیادہ تر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلا۔ انہوں نے ۶۰۔ ۱۹۵۹ءاور ۷۰۔ ۱۹۶۹ءکے درمیان۱۴۷؍ میچوں میں ۵۳ء۷۸؍ کے اوسط سے ۲۶؍ سنچری کے ساتھ۱۰۵۹۵؍ رن بنائے۔ کاؤپر نے اپنے۲۷؍ ٹیسٹ میں ۵؍ سنچریوں کی مدد سے ۲۰۶۱؍ رن بنائے۔ اس میں ۱۹۶۶ء میں ایم سی جی میں انگلینڈ کے خلاف۳۰۷؍ رن کی ان کی یادگار اننگز بھی شامل ہے۔ پارٹ ٹائم آف اسپنر کے طور پر کاؤپر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ۱۸۳؍ اور ٹیسٹ میں ۳۶؍ وکٹ حاصل کئے۔ انہوں نے آئی سی سی میچ ریفری کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK