Inquilab Logo

فرانس، پرتگال اور بلجیم یورو کپ کیلئے کوالیفائی

Updated: October 15, 2023, 11:12 AM IST | Agency | Paris

یہ تینوں کوالیفائی ہونے والی پہلی ٹیمیں بنیں۔ ایمباپے اور رونالڈو کے گول۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

کائلیان ایمباپے اور کرسٹیانو رونالڈو دونوں نے ۲۔۲؍ گول کرکے بالترتیب فرانس اور پرتگال کو اگلے سال ہونے والی یورپی  چمپئن  شپ کے کوالیفائنگ میں ایک بہترین ریکارڈ کے ساتھ جگہ بنانے میں مدد کی، بلجیم  نے بھی  یوروکپ میں جگہ بنائی۔  تینوں یورپی پاور ہاؤسیز کوکوالیفائی کرنے کیلئے فتح  کی ضرورت تھی اور ان کے اسٹار اسٹرائیکرس نے اسے یقینی بنا دیا اور اپنی اپنی ٹیموں کو اہم مقابلے میں پہنچا دیا۔ 
کائلیان ایمباپے کے۲؍ گول ، جس میں دوسرے کیلئے طویل فاصلے سے اسٹرائیک بھی شامل تھا، نے ایمسٹرڈیم میں ہالینڈ کے خلاف گروپ بی میں فرانس کو ایک شاندار فتح سے ہمکنار کردیا۔ فرانس نے نیدرلینڈس سے یہ میچ ۱۔۲؍ گول سے جیت لیا۔ ایمباپے نے صرف ۷؍ویں منٹ میں ہی گول کرکے ٹیم کیلئے اچھا آغاز فراہم کیا۔ یہ ایمباپے کا ۴۱؍واں بین الاقوامی گول تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے فرانس کے لیجنڈ  مشیل پلاٹینی کی برابری کرلی۔ ایمباپے نے ۵۳؍ ویں منٹ میں برتری کو دُگنا کر دیا جب انہوں نے ہالینڈ کے پنالٹی ایریا کے کنارے پر ایڈرین رابیوٹ کے ساتھ پاس کا تبادلہ کیا۔ میچ ختم ہونے سے ۱۰؍منٹ قبل  ڈچ ٹیم نے اسکور ۱۔۲؍گول کر دیا۔  یونان۱۲؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر چلا گیا۔ اس نے ڈبلن میں آئرلینڈ کو۰۔۲؍ گول سے ہرا کر ایک ایک گول کیا۔
 اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے دُہرے گول سے ۲۰۲ ؍مقابلوں میں اپنے بین الاقوامی گولز کے ریکارڈ کی تعداد کو ۱۲۵؍ تک پہنچا دیا۔ ان کی بدولت پرتگال کو سلوواکیہ کے خلاف۲۔۳؍گول سے کامیابی ملی۔ رونالڈو نے۲۹؍ویں منٹ میں پنالٹی اسپاٹ سے گول کر کے سلوواکیہ کے گول کیپر مارٹن ڈوبراوکا کوچکمہ دے کر برتری کودُگنا کر دیا۔ فارورڈگونکالو راموس نے۱۱؍ منٹ قبل ہی ہیڈر کے ذریعے میزبان ٹیم کو برتری دلائی تھی۔پرتگالی کھلاڑی  نے ۶ ؍ کوالیفائنگ گیمز میں ۷؍ ویں گول کے بعد پورٹو میں گرجتے ہوئے شائقین کے سامنے اپنے ٹریڈ مارک میں جشن   منایا۔اسٹینسلاو لوبوٹکا نے سلوواکیہ کے لئے ۸۰؍ ویں میں دوسرا گول کیا۔۳؍ میچ باقی ہیں، پرتگال کا ۲۔۲۷؍ گول کے فرق کے ساتھ لگاتار ۷؍جیت کے بعد۱۰۰؍فیصد ریکارڈ ہے جو کہ یورپی کوالیفائنگ مہم میں اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ سلوواکیہ پرتگال کے خلاف گول کرنے والی پہلی ٹیم تھی۔
 ایک اور میچ میں رومیلو لوکاکو نے گول کیا اور ڈوڈی لوکیباکیو نے  مزید گول کرکے بلجیم کی کامیابی میں اہم رول ادا کیا۔ ویانا میں بلجیم نے آسٹریا کو۲۔۳؍گول سے شکست دی  اور گروپ ایف سے پیش قدمی کرتے ہوئے یوروکپ ۲۰۲۴ء کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ لوکاکونے اس میچ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ وہ اس وقت بلجیم کی ٹیم میں سینئر کھلاڑی ہیں اور ان سے ٹیم کو بہت زیادہ امید یں وابستہ ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK