Inquilab Logo

فرنچ اوپن :روبیلوو کی کامیابی، ستسپاس کی جدوجہد کا سلسلہ دراز

Updated: May 28, 2022, 1:35 PM IST | Agency | Paris

دوسرے راؤنڈ میں روبیلوو نے ایف ڈیلبونس کو شکست دی۔ یونان کے کھلاڑی ستسپاس کو دوسرے راؤنڈ میں کامیابی کیلئے ۴؍سیٹوں تک کھیلنا پڑا

 Andrey Rublevs .Picture:INN
اینڈرے روبیلوو۔ تصویر: آئی این این

سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن میں زبردست مقابلہ آرائی جاری ہے۔ اسٹار کھلاڑیو ں کو بھی جدوجہد کرنی پڑرہی ہے اور نوجوان کھلاڑی تجربہ کارکھلاڑیوں کو چیلنج پیش کررہے ہیں۔ دوسرے راؤنڈ کے میچ میں اینڈرے روبیلوو نے ارجنٹائنا کے کھلاڑی ایف ڈیلبونس کو ۴؍سیٹوں میں شکست دے دی۔ دوسری طرف یونان کے اسٹار اسٹیفانوس ستسپاس کو ایک بار پھر دوسرے راؤنڈ میں کامیابی کیلئے جدوجہد کرنی پڑی اور انہوں نے ۴؍سیٹوں کے بعد زیڈنیک کولار کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ 
 جمعرات کو را ت فرنچ اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں اینڈرے روبیلوو نے شاندار مقابلہ کیا اور اپنے حریف کو زیادہ مواقع نہ دیتے ہوئے ۴؍سیٹوں میں میچ نمٹادیا۔ روبیلوو نے ۳۔۶، ۶۔۳، ۲۔۶، ۳۔۶؍ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ میچ کے بعد انہوںنے کہاکہ اس بار کوشش کررہا ہوںکہ سیمی فائنل تک رسائی ہوجائے۔ میں نے اس ٹورنامنٹ کیلئے بہت محنت کی ہے ۔ دوسری طرف یونان کے کھلاڑی ستسپاس کو فیڈریکو ڈیلبونس کو ہرانے کیلئے ۳؍سیٹوں میں ٹائی بریکر کا سہارا لینا پڑا۔ ستسپاس نے کولار کو ۳۔۶، ۶۔۷، ۷۔۶، ۶۔۷؍ سے شکست دے دی۔ اس جیت کے بعد وہ تیسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئے ہیں۔ میچ کے بعد ستسپاس نے کہاکہ میں کوشش کررہا ہوں کہ اگلے راؤنڈ میں جدوجہد نہ کرنی پڑے اور آسانی سے میچ جیت جاؤں۔ انہوںنے کہاکہ جیسے جیسے میں آگے بڑھتا جاؤں گا مقابلہ سخت ہوگا اس لئے مجھے ابھی سے کوشش کرنی ہوگی کہ ۳؍سیٹوں میں کامیابی حاصل کروں ۔ 
 مردوں کے دیگر سنگلز مقابلوں میں گائلس سیمون نے اسٹیو جانسن کو ۵۔۷، ۱۔۶، ۶۔۷؍ سے شکست دےکر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ گرگو دمتروو فرنچ اوپن کے دوسرے راؤنڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔ جمعہ کو ارجنٹائنا کے کھلاڑی ڈیگو شوارٹزمین نے انہیںشکست دے دی۔ گرگور دمترو نے میچ میں مقابلہ نہیں کیا۔ ڈیگو نے ۳۔۶، ۱۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کے بعد ارجنٹائنا کے کھلاڑی نے کہاکہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ میں اتنی آسانی سے دوسرے راؤنڈ کا میچ جیت جاؤں گا۔ دمترو و نے زیادہ مزاحمت نہیں کی اور انہوں نے میرے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے ہار مان لی۔ وہ کچھ تھکے ہوئے نظر آرہے تھے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں ایلز کارنیٹ نے یلینا اوستاپینکو کو صفر۔۶، ۶۔۱، ۳۔۶؍سے شکست دے دی ۔ امانڈا انیسمووا نے کیرولینا میوچووا کو ۷۔۶، ۲۔۶، صفر۔۳؍ سے باہر کردیا۔ کیرولیناتیسرے سیٹ میں ریٹائرڈ ہوگئیں۔ لیلیٰ فرنانڈیز نے سوئزر لینڈ کی کھلاڑی بیلنڈا بینسچ کو ۵۔۷، ۶۔۳، ۵۔۷؍ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا  ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK