Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایگا سواتیک اور جسمین پاؤلینی کے درمیان فرنچ اوپن کا فائنل

Updated: June 08, 2024, 12:41 PM IST | Agency | Paris

ٹاپ سیڈیڈ ایگا سواتیک نے خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں امریکہ کی کوکو گف کو شکست دی۔ جسمین نے روسی کھلاڑی میرا کو شکست دی۔

 Iga Świątek And Jasmine Paolini. Photo: INN
ایگا سواتیک اور جسمین پاؤلینی۔ تصویر : آئی این این

ٹاپ رینک والی  ایگا سواتیک کا مقصد پیرس میں ۵؍برسوں میں چوتھا فرنچ اوپن خطاب جیتنا ہے۔ وہ۰۹۔۲۰۰۷ء میں جسٹن ہینن کے بعد مسلسل ۴؍ بار فرنچ اوپن جیتنے والی پہلی خاتون بن سکتی ہیں۔ سنیچر کو فرنچ اوپن کے خواتین کے سنگلز فائنل میں سواتیک کا مقابلہ جسمین پاؤلینی کے درمیان ہوگا۔ 
 ایگا سواتیک  نے جمعرات کو فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں کوکو گف کو۲۔۶، ۴۔۶؍ سے شکست دے کر اپنے  رولا گیروس کی جیت کا سلسلہ ۲۰؍ تک بڑھا دیا ہے۔ ٹاپ رینک والی  سواتیک کا مقصد پیرس میں ۵؍برسوں میں چوتھا فرنچ اوپن خطاب حاصل کرنا ہے۔ وہ ۰۹۔۲۰۰۷ء  میں جسٹن ہینن کے بعد مسلسل ۳؍ بار فرنچ اوپن جیتنے والی پہلی خاتون بن سکتی ہیں۔
سواتیک  نے، جو فرنچ اوپن میں اپنا چوتھا خطاب جیتنے کی کوشش کر رہی ہیں، نے تیسری سیڈیڈ گف کوشکست دی۔سواتیک ، جنہوں  نے اب تک ۴؍ گرینڈ سلیم جیتے ہیں، نے فرنچ اوپن میں اپنی جیت کی مہم کو۲۰؍ میچوں تک بڑھا دیا ہے۔ سنیچر کو ہونے والے فائنل میں ان کا مقابلہ اٹلی کی۱۲؍ویں سیڈ جسمین  پاؤلینی سے ہوگا۔ پاؤلینی نے دوسرے سیمی فائنل میں روس کی۱۷؍ سالہ غیر سیڈیڈ میرا اینڈریوا کو۳۔۶، ۱۶؍ سے شکست دے دی۔
 سواتیک نے گف کے خلاف اپنا ریکارڈ ۱۔۱۱؍ سے بہتر کیا۔ انہوں نے اس کلے کورٹ ٹورنامنٹ میں امریکی کھلاڑی کو مسلسل تیسری بار شکست دی ہے۔ ان میں۲۰۲۲ء کے فائنل اور گزشتہ سال کے کوارٹر فائنل میں ریکارڈ کی گئی جیت بھی شامل ہے۔
 ایڈورڈ سیگمنڈ نےمکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا 
 ایڈورڈ راجر ویسلن اور لورا سیگمنڈ نے جمعرات کو نیل اسکوپسکی اور ڈیزائر کرزانک کی جوڑی کو سیدھے سیٹوں میں شکست دے کر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ پہلی بار کسی ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے فرانس کے راجر ویسلین اور جرمنی کے سیگمنڈ نے اسکوپسکی اور کرزانک کی جوڑی کو۴۔۶، ۵۔۷؍ سے شکست دی۔ سیگمنڈ اس سے قبل۲۰۱۶ء میں مختلف پارٹنر کے ساتھ یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز ٹائٹل اور ۲۰۲۰ء میں ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیتا ہے۔
الیگزینڈر زیورر سیمی فائنل میں 
 جرمنی کے ۴؍ سیڈیڈ الیگزینڈر زیوریو مسلسل چوتھی بار فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں داخل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مائنر کو۴۔۶، ۶۔۷، ۴۔۶؍ سے شکست دی۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ۲۰۲۲ء اور۲۰۲۳ء کے رنر اپ ناروے کے کیسپر رُوڈ سے ہوگا۔ جوکووچ کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کی وجہ سے رُوڈ سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ دوسرے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈیڈ اور آسٹریلین اوپن  چمپئن اٹلی کے یانک سنر کا مقابلہ تھرڈ سیڈیڈ اسپین کے کارلوس الکاراز سے ہوگا۔اس سال آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچنے والے زیوریو گزشتہ ۱۱؍ میچوں میں ناقابل شکست  رہے ہیں۔ وہ حال ہی میں اٹالین اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد آئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK