Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرنچ اوپن: پہلے سیٹ میں شکست کے بعد نوواک جوکووچ کی شاندار واپسی

Updated: May 25, 2026, 9:04 PM IST | Paris

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے کلے کورٹ کے سب سے بڑے میلے فرنچ اوپن ۲۰۲۶ء کا آغاز ایک مشکل مگر شاندار فتح کے ساتھ کیا ہے۔

Novak Djokovic.Photo:X
نوواک جوکووچ۔ تصویر:ایکس

سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے کلے کورٹ کے سب سے بڑے میلے فرنچ اوپن ۲۰۲۶ء کا آغاز ایک مشکل مگر شاندار فتح کے ساتھ کیا ہے۔ انہوں نے پہلے سیٹ میں پچھڑنے کے بعد اپنے شاندار تجربے کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی جیووانی مپیٹشی پیریکارڈ کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔۳۹؍ سالہ جوکووچ نے یہ سنسنی خیز مقابلہ۷۔۵، ۵۔۷، ۱۔۶، ۴۔۶؍سے اپنے نام کیا۔ میچ کے آغاز میں جوکووچ اپنی فارم اور تال کے لیے جدوجہد کرتے نظر آئے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرانسیسی کھلاڑی نے پہلا سیٹ ۵۔۷؍ سے جیت لیا۔


 پیریکارڈ کی طوفانی اور تیز رفتار سروسیز نے جوکووچ کو پریشان ضرور کیا، لیکن دوسرے سیٹ سے جوکووچ نے اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے حریف کی سروس کا توڑ نکالا اور اگلے تینوں سیٹ آسانی سے جیت لیے۔میچ کے بعد کورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے جوکووچ نے فرانسیسی زبان میں اپنے حریف کو مبارکباد دی۔میچ کے بعد جوکووچ نے کہاکہ ’’جیووانی کی سروس کا اندازہ لگانا تقریباً ناممکن ہے۔ میں نے اپنے پورے کیریئر میں شاید صرف ایک یا دو بار ہی ایسی سروس دیکھی ہے، جیسے ریلی اوپیلکا یا ایوو کارلووچ کی تھی۔ ایسے میچ میں آپ کو صرف اپنا فوکس برقرار رکھنا ہوتا ہے اور موقع کا انتظار کرنا ہوتا ہے۔ یہ مشکل تھا، لیکن آخر کار مجھے صحیح وقت پر اپنا بہترین ٹینس کھیلنے کا موقع ملا۔"اس سال اب تک ۱۱؍ سنگلز مقابلے کھیلنے والے نوواک جوکووچ کا سامنا بدھ کے روز دوسرے راؤنڈ میں فرانس ہی کے ایک اور ٹینس کھلاڑی ویلنٹین رائیر سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے:کیا وجے کی’’جن نائگن‘‘ ۱۹؍ جون کو ریلیز ہورہی ہے


 ایما راڈوکانو کا مایوس کن آغاز 
 سابق یو ایس اوپن چیمپئن اور برطانوی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی ایما راڈوکانو کے لیے کلے کورٹ کا سیزن انتہائی تلخ ثابت ہوا۔ فرنچ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں ارجنٹائن کی نوجوان کھلاڑی سولانا سیرا نے راڈوکانو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔عالمی نمبر۶۸؍ سولانا سیرا نے یہ مقابلہ۰۔۶، ۶۔۷؍ سے اپنے نام کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:بلجیم: بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے

پہلا سیٹ محض ۲۵؍ منٹ تک چلا جس میں راڈوکانو ایک گیم بھی جیتنے میں ناکام رہیں۔ انہوں نے۱۵؍ ان فورسڈ ایررز کیے جبکہ ایک بھی ونر  ہٹ نہیں کر سکیں۔ سولانا سیرا نے پہلا سیٹ بیگل  سے جیت کر راڈوکانو کو دباؤ میں ڈال دیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی راڈوکانو شروع میں ۱۔۴؍ سے پیچھے تھیں، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اسکور ۵۔۵؍ سے برابر کر دیا۔ میچ ٹائی بریکر تک پہنچا جہاں ایک وقت پر وہ ۱۔۵؍ سے پیچھے ہونے کے بعد ۴۔۵؍ تک آئیں، لیکن آخر کار سولانا سیرا نے ایک گھنٹہ ۴۵؍ منٹ کے مقابلے کے بعد فتح سمیٹ لی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK