سنی دیول کی حالیہ فلم ’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ کو باکس آفس پر توقع کے مطابق کامیابی نہ ملنے کے باوجود فلم کو شوبز کی کئی شخصیات سے پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اب سلمان خان نے بھی فلم دیکھنے کے بعد سنی دیول کو فون کرکے ان کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔
EPAPER
Updated: August 24, 2026, 9:08 PM IST | Mumbai
سنی دیول کی حالیہ فلم ’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ کو باکس آفس پر توقع کے مطابق کامیابی نہ ملنے کے باوجود فلم کو شوبز کی کئی شخصیات سے پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اب سلمان خان نے بھی فلم دیکھنے کے بعد سنی دیول کو فون کرکے ان کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔
سنی دیول کی حالیہ فلم ’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ کو باکس آفس پر توقع کے مطابق کامیابی نہ ملنے کے باوجود فلم کو شوبز کی کئی شخصیات سے پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اب سلمان خان نے بھی فلم دیکھنے کے بعد سنی دیول کو فون کرکے ان کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔ اس بات کا انکشاف سنی دیول کے بیٹے اور فلم میں ان کے ساتھ کام کرنے والے کرن دیول نے کیا۔
یہ بھی پڑھئے:’’آوارہ پن‘‘: عمران ہاشمی کے پارٹ ۳؍ کے اشارے کے بعد رائٹر نے خاموشی توڑی
کرن دیول نے ایک حالیہ گفتگو میں بتایا کہ سلمان خان نے فلم دیکھنے کے بعد دیول خاندان سے رابطہ کیا۔ کرن کے مطابق سلمان نے کہا کہ انہیں فلم پسند آئی اور خاص طور پر سنی دیول کا کام بہت اچھا لگا۔ کرن نے سلمان کے بارے میں کہا کہ وہ دیول خاندان سے بہت محبت کرتے ہیں، ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں اور ضرورت کے وقت ساتھ کھڑے رہتے ہیں۔ انہوں نے سلمان کی محبت کو بہت حقیقی اور مخلص قرار دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’بٹوارہ ۱۹۴۷ء‘‘ میں کرن دیول بھی اہم کردار میں نظر آ رہے ہیں اور فلم میں وہ سنی دیول کے بیٹے کا کردار ادا کرتے ہیں۔ کرن کے مطابق سلمان خان نے ان کے کام کی بھی تعریف کی، جسے انہوں نے اپنے لیے حوصلہ افزائی کا اہم لمحہ قرار دیا۔ سلمان خان اور سنی دیول کی دوستی کئی برس پرانی ہے۔ دونوں اداکار ۱۹۹۶ء کی فلم ’’جیت‘‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سلمان کی جانب سے سنی دیول کی نئی فلم اور اداکاری کی تعریف کو دیول خاندان کے لیے خاص اہمیت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھئے:یشسوی جیسوال اور اسیتھافرنانڈو پر میچ فیس کا ۲۵؍ فیصد جرمانہ
راج کمار سنتوشی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم کی ۱۹۴۷ء تقسیم ہندکے پس منظر میں انسانی جذبات، خاندان، جدائی اور مشکل حالات میں انسانیت کی کہانی پیش کرتی ہے۔ فلم میں سنی دیول کے ساتھ پریتی زنٹا، شبانہ اعظمی، کرن دیول، علی فضل اور ابھیمنیو سنگھ سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔ فلم ۱۴؍ اگست ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی۔