Inquilab Logo

فرنچ اوپن :سبا لینکا کا فاتحانہ آغاز

Updated: May 29, 2023, 3:08 PM IST | Paris

سال کے دوسرے گرینڈ سلیم کے پہلے راؤنڈ میں مارتا کوستیوک کو شکست دی

photo;INN
تصویر :آئی این این

سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغا ز ہوگیا اور اس کے پہلے راؤنڈ میں دوسری سیڈکھلاڑی ارینا سبالینکا نے مارتا کوستیوک کو آسانی سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ان کے ساتھ ہی خواتین کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں مگدلینا فریچ نے بھی دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے ۔ مردو ںکے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں ڈیوڈ گوفن باہر ہوگئے اور ہیوبرٹ ہرکز نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ راڈو ایلبٹ نے بھی اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے۔ 
 اتوار کوہونے والے خواتین کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں مارتاکوستیوک نے سبالینکا کے سامنے زیادہ مذمت نہیں کی اور دوسیٹوں میں ہتھیار ڈال لئے۔ سبالینکا نےدوسرے گرینڈ سلیم کا شاندار آغاز کیا  اور دوسرے راؤنڈ میں آسانی سے جگہ بنالی۔ خواتین کے سنگلز کے ایک اور میچ میں مگدلینا فریچ نے شوآئی زینگ کو آسانی سے دوسیٹوں میں زیر کردیا۔ فریچ نے ۱۔۶، ۱۔۶؍ کے اسکور سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فرنچ اوپن میں پیشقدمی کی۔ ایک اور میچ میں اسٹارم ہنٹر نے نوریا پریزاس ڈائیز کو ۳؍ سیٹوں میں ۶۔۴، ۲۔۶، ۴۔۶؍ سے کامیابی حاصل کرلی۔ مردوں کے زمرے کے سنگلز مقابلوں میں پہلے راؤنڈ میں ڈیوڈ گوفن الٹ پھیر کا شکار ہوگئے اور انہیں ہیوبرٹ ہرکز نے ۵؍سیٹوں میں شکست دےدی۔ ہیوبرٹ نے ۳۔۶، ۷۔۵، ۴۔۶، ۶۔۲، ۴۔۶؍ سےمیچ جیت لیا۔ ۵؍ ویں سیٹ میں ہیوبرٹ نے اپنی پوری طاقت اور تجربہ کا استعمال کیا اور حریف کھلاڑی کو زیر کردیا۔ کارین خاچانوف نے کانسٹیٹ لیسٹین کو ۶۔۳، ۶۔۱، ۲۔۶، ۱۔۶، ۳۔۶؍  سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ راڈو ایلبٹ کو بھی جیتنے کیلئے ۴؍سیٹوں تک انتظارکر ناپڑا تھا۔ انہوںنے پہلے راؤنڈ میں پیٹرک کیپسن کو ۳۔۶، ۲۔۶، ۶۔۴، ۱۔۶؍ سےشکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ 

French Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK