Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرنچ اوپن : اسپین کے الکاراز۵؍گھنٹے طویل میچ کے بعد چمپئن بنے

Updated: June 10, 2025, 1:33 PM IST | Agency | Paris

سال کے دوسرے گرینڈ سلیم کے فائنل میں اسپینی کھلاڑی نے اٹلی کے یانک سنر کو ۵؍سیٹوں میں شکست دے کر دوسری بار خطاب جیتا۔

Carlos Alcaraz. Photo: INN
کارلوس الکاراز۔ تصویر: آئی این این

ہسپانوی ٹینس لیجنڈ کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز کے ۵؍ گھنٹے اور۲۹؍ منٹ تک جاری رہنے والے میراتھن ۵؍ سیٹ کے مقابلے میں دنیا کے نمبر ایک اٹلی کے یانک سنر کو شکست دے کر اپنا فرنچ اوپن خطاب برقرار رکھا۔
 رولا گیروس کی تاریخ کے طویل ترین مینز سنگلز فائنل میں اتوار کی رات کورٹ فلپ-چیٹریئر پر کھیلے گئے،۲۲؍ سالہ الکاراز نے دنیا کے دو سرفہرست کھلاڑیوں کے درمیان سنسنی خیز میچ میں ۲؍ سیٹس سے پیچھے رہنے کے بعد واپسی کی۔ یانک سنر نے پہلے دو سیٹوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ سخت میچ میں کوئی بھی کھلاڑی ہار ماننے کو تیار نہیں تھا جس کی وجہ سے ۳؍ سیٹ کا فیصلہ ٹائی بریکر کے ذریعے ہوا۔
اس سے قبل ہسپانوی کھلاڑی نے اپنے گراؤنڈ اسٹروک کو زیادہ جارحیت اور گرفت کے ساتھ مارا جس کی وجہ سے سنر بار بار بے آرام دہ محسوس کر رہے تھے اور ان کا توازن بگڑ گیا۔ ابتدائی طور پر۳۔۵؍ پر سروس کرنے میں ناکام رہنے کے بعد الکاراز نے تیسرا سیٹ جیت لیا۔ الکاراز چوتھے سیٹ میں شکست کی دہلیز پر تھے لیکن انہوں نے ۳؍ میچ پوائنٹ بچا کر میچ کو فیصلہ کن سیٹ تک پہنچا دیا۔ انہوں نے یہ سیٹ ٹائی بریکر میں۶۔۷؍ سے جیت کر میچ برابر کر دیا۔ الکاراز نے سنر کو۶۔۴، ۷۔۶، ۴۔۶، ۶۔۷، ۶۔۷؍ سے شکست دے کر اپنا دوسرا فرنچ اوپن خطاب  جیت لیا۔ الکاراز کا یہ پانچواں گرینڈ سلیم  خطاب  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK