• Fri, 02 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

گنیش منی رتنم کا مردوں کے کمپاؤنڈ انفرادی تیر اندازی مقابلے میں کانسے کے تمغے پر قبضہ

Updated: October 02, 2026, 1:17 PM IST | Agency | Nagoya

ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے گنیش منی رتنم تھیرومورو نے تیر اندازی کے مردوں کے کمپاؤنڈ انفرادی مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیت لیا۔

Ganesh Mani Ratnam. Picture: INN
گنیش منی رتنم۔ تصویر: آئی این این

ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے گنیش منی رتنم تھیرومورو نے تیر اندازی کے مردوں کے کمپاؤنڈ انفرادی مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیت لیا۔ یہاں ہندوستان کے گنیش منی رتنم تھیرومورو کو مردوں کے کمپاؤنڈ انفرادی سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کے کم جونگ ہو سے ۱۴۴۔۱۴۸؍سے شکست ہوئی تھی۔ اس کے بعد ہوئے کانسہ کے تمغے کے مقابلے میں گنیش نے ویتنام کے ڈانگ کانگ ڈک کو ۱۴۴۔۱۴۹؍سے شکست دے کر یہ تمغہ جیتا۔

یہ بھی پڑھئے:’’یہ کرکٹ میچ نہیں صرف بلے بازی کا مظاہرہ تھا‘‘

ایشیائی کھیلوں میں یہ گنیش کا دوسرا تمغہ ہے۔ اسی کے ساتھ ایشیائی کھیلوں میں کمپاؤنڈ تیر اندازی کا اختتام ہوگیا اور ہندوستان نے ۳؍طلائی تمغے اور ایک کانسے کا تمغہ جیتا۔ ہانگژو میں حاصل کئےگئے ۵؍طلائی تمغوں کی طرح تو یہ کارکردگی اتنی شاندار نہیں رہی لیکن ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے پہلے بڑے کثیر کھیل مقابلے میں گنیش کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK