• Fri, 05 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی سی سی آئی دو سلیکٹرس کو باہرکا راستہ دکھائے گا

Updated: August 22, 2025, 4:10 PM IST | Mumbai

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جمعہ کو ۵؍ رکنی سینئر مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی میں ۲؍ اسامیوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے پینل میں ۴؍ عہدہ کو پر کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔

Bcci Head Office
بی سی سی آئی کا صدر دفتر۔ تصویر:آئی این این

 گزشتہ چند برسوں میں سلیکٹر کے عہدے کے لیے اہلیت کے معیار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ بی سی سی آئی سلیکشن کمیٹی۲۰۲۵ء ایشیا کپ۲۰۲۵ء کے لیے ٹیم انڈیا کے اعلان کے بعد چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے دو ساتھی سلیکٹرس کو ہٹایا جا رہا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے  جمعہ کو۵؍ رکنی سینئر مینز نیشنل سلیکشن کمیٹی میں ۲؍ اسامیوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے پینل میں ۴؍  عہدوں  کو  پُر کرنے کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ گزشتہ چند برسوںمیں سلیکٹر کے عہدے کے لیے اہلیت کے معیار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ درخواست دہندگان نے کم از کم۷؍ ٹیسٹ میچ یا۳۰؍ فرسٹ  زمرے  میں میچ کھیلے ہوں گے۔ اس کے علاوہ ایسے امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا جا سکتا ہے جنہوں نے کم از کم۱۰؍ ون ڈے اور۲۰؍ فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہوں۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’’سلیکٹرس کے معاہدوں کی ہر سال تجدید کی جاتی ہے۔ ہم نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ کن سلیکٹرس کو تبدیل کیا جائے گا  لیکن یہ عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھیئے:اجنکیا رہانے ممبئی کی کپتانی سے دست بردار

اس وقت مردوں کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سابق  ہندوستانی فاسٹ بولر اجیت اگرکر ہیں۔ اس میں ایس ایس داس، سبروتو بنرجی، اجے رترا اور ایس شرتھ شامل ہیں۔ اس کمیٹی نے حال ہی میں ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا انتخاب کیا۔
 بورڈ نے مردوں کی جونیئر کرکٹ سلیکشن کمیٹی میں ایک پوسٹ پر کرنے کے لیے بھی درخواستیں طلب کی ہیں۔ یہ کیمپوں، دوروں اور ٹورنامنٹس کے لیے عمر گروپ کی ٹیموں (انڈر۲۲؍ تک) کے انتخاب کے لیے ذمہ دار ہے۔ بی سی سی آئی نے خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی کے چار عہدوں کے لیے بھی درخواستیں طلب کی ہیں۔ موجودہ سلیکشن کمیٹی میں نیتو ڈیوڈ (چیئرمین)، رینو مارگریٹ، آرتی ویدیا، کلپنا وینکٹاچار اور شیاما ڈے سو شامل ہیں۔
 معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سو واحد رکن ہیں جنہیں کمیٹی میں برقرار رکھا جائے گا۔ موجودہ کمیٹی نے منگل کو ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا انتخاب کیا۔ ون ڈے ورلڈ کپ اگلے ماہ سے  ہندوستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ تمام درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ۱۰؍ ستمبر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK